منجئی عالم بشریت، حضرت امام مہدی عج کی ولادت باسعادت اورتاریخی جہاد کفائی کےفتوی کے سالگرہ کی مناسبت سے بغداد میں جشن
2023-03-05 15:14
بغداد میں دوسرا سالانہ جشن ولادت باسعادت منجئی عالم بشریت، حضرت امام مہدی عج اور فتوی مبارکہ کی مناسبت سے منعقد جشن بغدا پپلیک ہال میں اختتام پزیر ہوگیا
اس تقریب میں مرجع اعلی سید سیستانی دام ظلہ الوارف کے نمائندے اور حوزہ علمیہ نجف اشرف کے استاتذہ حجہ الاسلام والمسلمین سید محمد حیسن العمیدی ،حجہ الاسلام والمسلمین سید عزالدین اور حجہ الاسلام والمسلمین شیخ طارق البغدادی نے خصوصی طور پر شرکت کی اس کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شخصیات اور یونیورسٹوں کی اساتذہ کرام اور بڑی تعداد میں مومنین نے شرکت کی
اس پر وقار تقریب میں علما کرام نے فلسفہ غیبت اور فضیلت انتظار پر روشنی ڈالی جبکہ شعرائے کرام حضرت امام عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی بارگاہ میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کئے