حرم امام حسین علیہ السلام کے وفد نے موصل میں ہفتہ ثقافت منانے کے لئے مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں

2023-03-05 13:12

حرم امام حسین علیہ السلام کے اعلی سطحی وفد نے صوبہ موصل میں پہلی دفعہ ہفتہ ثقافت منانے کے لئے ،مختلف مذاہب کے رہنماؤں ، سماجی کارکنان اور قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں کیں۔
حرم امام حسین علیہ السلام کی  قسم شئون دینیہ کے معاون اور اس وفد کے سربراہ شیخ علی قرعاوی نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کو ایک بیان میں کہا کہ ہم نے ہفتہ ثقافت کی تیاریوں کو قریب سے دیکھا اور موصل کی مختلف مذہبی و سماجی شخصیات کو حرم امام حسین کی جانب سے  دعوت دی ہے۔ جسا کہ آپ سب جانتے ہے کہ موصل میں مختلف مذاہب کے لوگ رہتے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفد نے ان شخصیات کو حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے عراقی عوام کی فلاح و بہود کے لئے مرجع اعلی سید سیستانی دام ظلہ الوارف کے حکم پر جاری پروجیکٹس کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ اس ہفتہ ثقافت میں مختلف پروگرام شامل ہیں۔ ان میں سے ایک موصل میں موجود مذہبی مقامات کی زیارت اور ان شہداء کی فیملیز سے ملاقات  ہے کہ جن کے جوانوں نے اس وطن عزیر کے دفاع میں اپنی جانوں کی قربانی پیش کی ہے۔

قرعاوی نے مزید کہا کہ اس  ہفتہ ثقافت کا انعقاد حرم امام حسین علیہ السلام کی قسم شئون دینیہ کے زیر اہتمام، حرم کے دیگر اداروں کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے اور یہ ہفتہ ثقافت موصل میں منعقد ہونے والے ثقافتی فیسٹیول میں سے اپنی نوعیت کا پہلا ثقافتی فیسٹیول ہے جو 5 مارچ سے 9 مارچ تک جاری رہے گا۔

امیر الموسوی

منسلکات

العودة إلى الأعلى