کربلا بین الاقوامی کتاب میلے میں بچوں کی سماجی تربیت
کربلا بین الاقوامی کتاب میلہ کہ جس کو عتبہ حسینہ منعقد کرتا ہے، اس میں بچوں کی سماجی اور ثقافتی پرورش سے متعلق کتابوں کی نمائش اور مختلف ثقافتی سرگرمیاں شامل ہیں۔
لبنان سے تعلق رکھنے والے غصون پبلشنگ کے مدیر علی شرف الدین نے بین الاقوامی میڈیا سنٹر کو بتایا کہ ہم نے پہلی باراس ثقافتی تقریب میں شرکت کی ہے کہ جس کو عتبہ حسینہ کربلاء میں منعقد کرتا یے۔ یہ بک سٹال بچے کی زندگی اوراس کی سماجی پرورش سے مختص ہے۔
اورانھیں ایسے اسلوب قصصی کے ذریعے پڑھائی کی طرف راغب کرنا ہے جو اس کی عمر سے مناسب ہو ۔ ہر عمر کے لیے خاص اسلوب ہے جو اس کی عمر سے مناسبت رکھتا ہے۔
شرف الدین نے اشارہ کیا کہ اس بک سٹال میں نئی سیریز کا ایک مجموعہ ہے جس کا تعلق بچے کی حقیقی پرورش سے ہے، جیسے ہر چیز کے لیے سیریز کی ایک کہانی ہوتی ہے، اور یہ چھ حصوں پر مشتمل ہوتی ہے جو شیشے لکڑی اور ایلومینیم کے بارے میں بتاتی ہےجیسا کہ یہ ان مواد کے آغاز سے لے کر مختلف شکلوں تک جاتا ہے، اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بچے کو ان مواد کی دریافت کی طرف راغب کرنے کے لیے کہانی سنانے کا ایک خوبصورت طریقہ جو ہماری روزمرہ کی زندگی میں موجود ہیں۔ ہمارے پاس ایک اور موسوعہ بھی ہے جو انسانی جسم سے متعلق ہے۔ یہ چھ کتابوں پر مشتمل ہے جو بتاتا ہے کہ انسانی جسم کیا ہے۔ یہ کہانی کے انداز میں بھی ہے جو بچوں نوجوان اور بڑوں کی عمر کے مطابق ہے۔ اس کے علاوہ دیگر سیریز بھی ہیں جن کے متعدد حصے ہیں اور یہ دو گروہوں کے لیے ہیں۔ پہلا گروہ 3 سے 13 سال کی عمر کے بچوں کا اور دوسرا گروہ 6 سے 8 سال تک کے بچوں کا۔
شرف الدین نے تصدیق کی ہے کہ کربلا بین الاقوامی کتاب میلے کو دیکھنے کے لیے سکول کے بچوں کو عتبہ حسینہ کی طرف سے لانے کے اہتمام سے قطع نظر خود بخود بہت زیادہ بچے آرہے ہیں۔
لندن سے ڈورلنگ کنڈرسلے ونگ کے مدیر امیر صلاح نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کو بتایا کہ لندن کا یہ ونگ بچے کی سماجی اور ثقافتی پرورش سے متعلق ہے اور یہ ڈائریکشن اور ڈیزائن پر بہت توجہ دیتا ہے تاکہ پڑھنے والے بچوں اور بڑوں کو اپنی طرف متوجہ کیا جا سکے۔
یہ تین سال کے بچوں کے لیے خوبصورت اور دلکش تصویروں کے ذریعے انھیں پڑھنے کی رغبت دلاتا ہے جسکو وہ کبھی نہیں بھولتے جبکہ دس سے بارہ سال کے عمر کے بچوں کو واقعات کے انداز سے پڑھنے کی رغبت دلائی جاتی ہے۔
دار التمکین ونگ کے مدیر جعفر علی نے وضاحت کی کہ دار التمکین ونگ اہل بیت علیہم السلام کی محبت کے بارے میں بات کرتا ہے اور معصومین علیھم السلام کے بارے میں چودہ اجزاء پر مشتمل ایک سلسلہ ہے ۔ اور یہ سلسلہ سات سال کی عمر کے بچوں کے لیے ہے جو بہترین اسلوب اور خوبصورت تصاویر پر مشتمل ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ موسوعہ شیعہ کے عنوان کے تحت ایک اور سلسلہ موجود ہے جو تشیع اور عراق اور عرب ممالک میں موجود مراقد اور مقامات دینیہ کے متعلق ہے۔ اور گزشتہ اور موجودہ علماء کے متعلق بھی اس موسوعہ میں مواد موجود ہے ۔ اسی طرح ایک اور سلسلہ موجود ہے جسمیں ہر امام علیہ السلام کی 365 احادیث موجود ہیں جو مختصر ہیں اور ان کا یاد کرنا آسان ہے یہ 6 سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں سے مناسب ہے۔
جعفر علی نے مزید کہا بچوں کو سوال کرنے اور ان کے ذہن میں اٹھنے والے سوالات کے جواب تلاش کرنے کا شوق ہوتا ہے۔ ہمارے پاس ایک سیریز ہے (میرے رب کیا آپ مجھے جواب دیں گے)؟ یہ سیریز قرآنی مفاھیم کا جواب دیتی ہے، جوابات کو آسان بنایا گیا ہے۔ اور قرآنی تصورات سے اخذ کیا گیا ہے جیسے کہ ہمیں کیوں پیدا کیا گیا؟ بارش کے کیا فوائد ہیں ؟ اور اس کے علاوہ اور سوالات ۔یہ ان سوالات توحیدی کا مجموعہ ہے جن کو بچہ اٹھاتا ہے۔
اس کے علاوہ ایک اور سلسلہ ہے جو متعدد اجزاء پر مشتمل ہے جو مختلف عمر کے بچوں کی اجتماعی اور ثقافتی اور دینی تربیت کا اہتمام کرتا ہے
عباس نجم
ابو علی