اعیاد شعبانیہ کی مناسبت سے حرم امام حسین ع کے ہسپتالوں میں فری علاج معالجہ کا اعلان

2023-02-22 11:07

عتبہ حسینہ نے ماہ شعبان کے بابرکت مہینے میں ہونے والی باسعادت ولادتوں کی مباسبت سے اپنے ہسپتالوں میں مریضوں کے مفت علاج معالجے کی سہولت  کا اعلان کیا ہے۔
اس موقع پرمریضوں کو 50% اور 25% تک کی رعایت کے ساتھ متعدد صحت کی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی نیز کینسر کے ورم میں مبتلا بزرگ افراد میں سے تیس افراد کو عمرہ بھی کرایا جائے گا۔

 ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن یونیورسٹی کی اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر ستار سعدی نے ایک بیان میں کہا مفت علاج معالجہ کو اقمار محمدیہ یعنی محمدی چاندوں کی ولادت کے موقع پر شروع کیا جائے گا۔یہ سہولت آنے والی جمعرات بمطابق 23 فروری سے حرم کی ہسپتالوں میں شروع ہو گی اور 1 مارچ کو ختم ہو جائے گی۔

  انہوں نے اشارہ کیا کہ اس میڈیکل کیمپ میں بہت سی سرگرمیاں شامل ہیں، جن میں سب سے نمایاں نارمل ڈیلیوری کی مفت سہولت میسر ہو گی ۔
 اورزین العابدین علیہ السلام سرجیکل ہسپتالوں میں چھاتی کے کینسر (میموگرافی) کا پتہ لگانے کی سہولت بھی فری ہے۔ 
ان تمام اخراجات کو عتبہ حسینہ برداشت کرے گا۔
 لیبارٹری اور ریڈیولاجیکل ٹیسٹ، جن میں (مینومیٹر، ریزوننس امیجنگ، اور باقی ایکسرے) اور معدے کی اینڈوسکوپی، فزیوتھراپی سیشنز، اور چیک اپ وغیرہ فری ہوگا۔
  نیز یہ طبی فری سہولیات خدیجہ الکبریٰ (سلام اللہ علیہا) ہسپتال میں بھی ہونگی جو کہ خواتین سے مختص ہسپتال ہے۔ 
مزید برآں  کان، ناک اور گلے کے آپریشن، جنرل سرجری کے آپریشن جو خواتین ماہرین کے ذریعے کیے جاتے ہیں، اور فریکچر کی سرجری کے لیے بھی نمایاں رعایت ہے، اور یہ تمام خدمات اگلے جمعہ اور ہفتہ کو بالکل مفت ہوں گی۔

 سعدی نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ وارث انٹرنیشنل فاؤنڈیشن فار دی ٹریٹمنٹ آف آنکولوجی میں چھاتی کے کینسر کا پتہ لگانے کے ابتدائی آپریشنز (میموگرافی) مفت ہوں گے، اور اس کی قیمت حرم حسینی ادا کرے گا۔
 اس بات پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیبارٹری اور ریڈیولاجیکل ٹیسٹ ایکسرے اور چیک اپ میں بہت زیادہ رعایت ہو گی۔ 
 انہوں نے وضاحت کی کہ "المجتبیٰ ہسپتال  جو کہ خون کی بیماریوں کے علاج اور بون میرو ٹرانسپلانٹیشن میں مہارت رکھتا ہے، نے تھیلیسیمیا کے تمام مریضوں، بڑوں اور بچوں کا اپنے خرچ پر مفت علاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ۔ لیبارٹری ٹیسٹوں اور کلینک کے معائنے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے ساتھ خون کے دیگر مختلف امراض کے باقی مریضوں کا علاج بھی رعایت کے ساتھ ہو گا۔  
مزید برآں انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرکز سیدہ زینب (سلام اللہ علیہا) کی تمام سرجریوں اور چیک اپ میں نمایاں کمی کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ  مرکز آنکھوں کی سرجری سے مختص ہے۔ 
 یہ سہولیات امام حسین علیہ السلام میڈیکل کمپلیکس، المیزان سنٹر برائے ہوم ہیلتھ کیئر اور سنٹرل لیبارٹری میں بھی ہیں 

العودة إلى الأعلى