عراق میں ہسپانوی سفیر نے حرم حضرت عباس علیہ السلام کا دورہ کیا
عراق میں ہسپانوی سفیر مسٹر پیڈرو مارٹنیز نے حرم حضرت عباس (ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ ضیاء الدین سےحرم میں ملاقات کی اورحرم حضرت عباس علیہ السلام کے جاری پروجیکٹ بالخصوص تعلیم،صحت اور صنعتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ہسپانوی کے سفیر نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی مختلف شعبہ جات میں بہترین کارکردگی اور زائرین کرام کو دی جانے والی خدمات کو بے حد سراہا۔ سیکریٹری جنرل سے ملاقات کے بعدمسٹر مارٹینز نے کہا ، اس مقدس مقام پر زائرین کی اتنی بڑی تعداد میں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے ، یہ مقام مقدس بلا تفریق مختلف مذاہب و مکاتب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو خوش آمدید کہتا ہے میں اس مقدس مقام و مقدس شہر کربلا اور اس کے روحانی ماحول سے بہت متاثر ہوں۔
انہوں نے مزید کہا ، کہ اس سے قبل میں نے انسانی اصولوں کی حمایت و بقاء کے لئے حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی حضرت عباس علیہ السلام کی بے مثال قربانیوں کی داستان سنی اور ان عظیم ہستیوں کی عظمت بھی ان کی قربانیوں کی طرح لازوال ہے اور تمام دنیا یہاں سےفیض پا رہی ہے۔
ہسپانوی سفیر نےروضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے پرتپاک استقبال پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا
عباس نجم
ابو علی