حرم امام حسین ع کی انتظامیہ نے سولہویں سالانہ ربیع الشہادہ ثقافتی فیسٹیول کی تیاری مکمل کر لی

2023-02-21 11:47

حرم امام حسین علیہ السلام کی مرکزی میلاد کمیٹی نے اعیاد شعبانیہ کی مناسبت سے 3 شعبان المعظم کو (ربیع الشہادہ) کے عنوان سےسولہویں سالانہ ثقافتی فیسٹیول کی تیاری مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے

کمیٹی کے رکن علی کاظم سلطان نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹرکے نمائندہ کو بتایا کہ یہ انٹر نیشنل کانفرنس امام حسین علیہ السلام کے حرم کے اندر منعقد ہوگی جس میں ایشیاء،افریقا، یورپ و امریکہ سمیت چالیس سے زائد ممالک شرکت کریں گے اور یہ پانچ دن تک جاری رہے گی ۔اس میں اندرون ملک اور بیرون ملک سے شخصیات شرکت کریں گی

علی کاظم سلطان نے مزید کہا، اس انٹرنیشنل کانفرنس میں بہت سی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ان میں تحقیقی و علمی سیمینار، حفظ کا مقابلہ اور محفل انس بقرآن ،بین الاقوامی کتابی میلہ ہے اوراس کے علاوہ بہت سی دوسری سرگرمیاں شامل ہوں گی

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی بین الاقوامی فیسٹول کے زریعے امام عالی مقام و حضرت عباس ؑ کی شخصیت اور آپ کی انسانیت کے لئے دی گی قربانیوں کو دنیا کے سامنے لانا ہے کیونکہ اس فیسٹیول میں مختلف ادیان و مختلف رنگ و نسل کے لوگ آینگے ہم یہاں پر مرجع اعلی سید علی سیستانی کہ جو سوچ ہے امن و باہمی رواداری کی اس پر من و عن عمل کرتے ہے تاکہ اسلام کا حقیقی چہرا دنیا کے سامنے روشن ہو

ابراہیم العوینی

ابو علی

العودة إلى الأعلى