کربلا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہ کام کی رفتار

2023-02-11 10:58

کربلا بین الاقوامی ایئر پورٹ اسٹریٹیجک واقتصادی نوعیت کا منصوبہ ہے جو کہ حرم امام حسین ؑ کی جانب سےعراقی معیشت کو مستحکم کرنے کی کوششوں میں سے ایک ہے  ۔
کربلا بین الاقوامی ایئر پورٹ کے انجنیر مصطفی ابراہیم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ہوائی اڈے پر کام زور و شور سے جاری ہے  انشااللہ معینہ مددت میں کام مکمل کیا جائے گا اس وقت چار کلو میٹر طویل اور 75 م  چوڑا رن وے کا کام مکمل ہوچکا ہے اور تزین و آرایش کے ساتھ رن وے کی لائٹنگ کا کام بھی مکمل ہوگیا ہے 
انہوں نے مزید کہا کہ اس ایرپوٹ  کا تقریباً ایک تہائی حصہ مکمل ہو چکا ہے، جس کا کل رقبہ 206,000 مربع میٹر ہے، اور اس کے ساتھ  بنیادی ڈھانچے کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے جبکہ کنڑول ٹاور کی تکمیل آخری مراحل میں ہے  جس میں مختلف آلات کی تنصیب اور شیشہ کی گنبد کا کام باقی ہے
جبکہ سروس بلڈنگ کے ارد گرد کی اندرونی سڑکیں، جو 7 کلومیٹر لمبی ہیں، صرف ایک ماہ کے اندر مکمل ہو جائیں گی، اس کے علاوہ بیرونی باڑ، جو 19 کلومیٹر طویل ہے، جو کہ باہر سے درآمد کی گئی تھی
کربلا بین الاقوامی ایئر پورٹ کے بننے  سے دنیا بھر سے آنے والے زائرین کرام کو کربلا معلی براہ راست جانے میں آسانی ہوگی ، خاص کر زیارت اربعین کے موقع پراوراس سے ملک میں پائیدار اقتصادی ترقی کے فروغ میں مدد ملے گی اور ہزاروں ملازمتوں کے مواقع بھی فراہم ہونگے اور قومی آمدنی کے وسائل کے حصول میں معاون ثابت ھوگا

العودة إلى الأعلى