گلف کپ 25 جیتنے کے بعد عراقی قومی ٹیم کے کوچ خیسوس کاساس حرم امیر المومنین علیہ السلام کا دورہ

2023-01-25 11:28

عراقی قومی ٹیم کے وفد نے صوبہ بصرہ  کی میزبانی میں 25ویں خلیجی چیمپئن شپ جیتنے کے بعد امیر المومنین حضرت امام علی علیہ السلام کی زیارت کی ۔
 قومی ٹیم کے کوچ خیسوس کاساس نے ایک بیان میں کہا کہ عراقی قومی ٹیم کے کوچ کے طور پر کام کرنے سے پہلے میں نے عراق کی تاریخ دیکھی اور جو کچھ میں نے عراقی تاریخ میں دیکھا ، ان میں سے علی بن ابی طالب کی شخصیت بھی تھی، لیکن جب میں یہاں داخل ہوا، میں عمارت کی خوبصورتی،اس مقام میں رونق اور اس پر کندہ کردہ سجاوٹ سے حیران رہ گیا۔
 جب کہ قومی ٹیم کے کپتان جلال حسن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم اپنی عراقی عوام کو یہ ٹورنامنٹ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہونے کا مقصد یہ ہے ہمیں آنے والے ٹورنمنٹس میں جیتنے کی توفیق مل جائے۔ 
 یہ بات قابل ذکر ہے کہ حرم امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے شعبہ تعلقات عامہ نے اس پرمسرت موقع پر منتخب اراکین کو متبرک تحائف پیش کیے۔
 وفد نے حرم امیر المومنین کے خدام  کی جانب سے بہترین ضیافت  اور پرتپاک استقبال پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا

العودة إلى الأعلى