آبپاشی کے لیے نظام شمسی کی ٹیکنالوجیز کو اپنانے سے فائدہ اٹھانے کے امکانات

2023-01-08 14:34

شمسی توانائی سے چلنے والا آبپاشی کا نظام اب کم لاگت اور آب و ہوا کے موافق ٹیکنالوجی بن چکا ہے ۔ شمسی توانائی سورج سے خارج ہونے والی روشنی اور حرارت ہے ۔
 اس کے بہت سے فوائد ہیں۔اس کے فوائد میں سے ایک فائدہ، اس میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی بھی ہے جو نسبتاً آسان اور غیر پیچیدہ ہے۔ یہ  صاف ستھری توانائی ہے جو ماحول کو آلودہ نہیں کرتی۔ اس لیے اس توانائی کو استعمال کرنا ضروری ہے۔اس شمسی توانائی کو کئ مقاصد میں استعمال کیا جا سکتا ہے حتی آبپاشی کے نظام میں یہ بہت دخالت رکھتی ہے۔
 ڈاکٹر انجینئر کنعان عبدالجبار ابو کلل کنسلٹنٹ انجینئر اور ایگریکلچر اینڈ ایریگیشن کمیٹی کے ممبر نے اپنی ایک تحقیق میں کہا ہے کہ "اس نظام کا فائدہ تمام خطوں ہے مگر خاص طور پر دور دراز کے علاقوں کی زمینوں کے لئے زیادہ ہے۔ (خاص طور پر صحرائی کے لیے) جہاں بجلی دستیاب نہیں ہے ۔
 شمسی توانائی سے فائدہ اٹھا کر جو کہ عرب دنیا کے بیشتر خطوں میں وسیع پیمانے پر دستیاب ہے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
یہ نظام پانی کے بہاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے مفید اوزار فراہم کرتا ہے کیونکہ الیکٹرانک کنٹرول ڈیوائسز حقیقی وقت میں معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔ ٹینکوں میں پانی کی سطح، پمپ کی رفتار، اور کنوؤں میں پانی کی سطح کے بارے میں ریگولیٹری فیصلے کرنے میں مدد کر سکتا ہے، یہ ایک ایسا نظام ہے جو بجلی کے نیٹ ورک سے مکمل طور پر آزاد ہے، کیونکہ یہ تمام قسم کے پمپ براہ راست دن کے وقت چلاتا ہے۔ دن کے وقت پیدا ہونے والی برقی توانائی کے ذریعے اور رات کو بیٹریوں میں محفوظ شدہ توانائی سے آبپاشی کا نظام بہترین طریقے سے چل سکتا ہے۔

العودة إلى الأعلى