مرجع دینی اعلی دام ظلہ الوارف کےزیر نگرانی امام رضا چیرٹی فاونڈیشن نے سال 2022 میں 410 ملین دینار عراقی غریبوں پر خرچ کیے گئے

2023-01-03 13:38

کربلا معلی میں امام رضا چیرٹی فاونڈیشن جو کہ سید علی سیستانی کے نمائندے کی زیر نگرانی چل رہا ہے، نے سال 2022 میں  یتیم بچوں کی کفالت اور نادار و غریبوں پر 410 ملین دینارعراقی خرچ کئے گے ہیں

فاونڈیشن کے مسول محمد ابو دکہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امام رضا چیرٹی فاونڈیشن نے مرجع دینی اعلی دام ظلہ الوارف کے خصوصی نمائندے حجت الاسلام شیخ مھدی کربلائی حفظہ اللہ کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں سینکڑوں غریب خاندانوں اور محدود آمدنی والے افراد کو ضرورت کے مطابق انکی حاجت روائی کی گئی
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امام رضا چیریٹی فاؤنڈیشن یتیموں کی کفالت اورانکی دیکھ بھال جاری رکھے ہوئے ہیں، جس میں ٹرانسپورٹ، مفت تعلیم، کھانا پینا، یونیفارم، صحت اور طالب علم کی سیر و تفریح سمیت تمام ضرورتوں کو پوا کرتے ہیں اس کے علاوہ غریب و نادار اور کم آمدنی والے افراد کی گھروں کی ترمیم اور لوازمات زندگی مفت فراہم کی جاتی ہیں

العودة إلى الأعلى