پیرس کے معروف لوور میوزیم میں قدیم ترین قرآنی نسخے کی نمائش

2023-01-02 14:15

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں قائم 'لوور' عجائب گھرمیں قرآن مجید کے ایک قدیم ترین نسخے کو لوگوں کے سامنے نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے ۔ میوزیم کے اسلامی تہذیب ہال میں لگائی گئی نمائش کو بڑی تعداد میں لوگوں نے دیکھا۔
دی اسپلنڈرز آف ازبیکستانز اویسز کے عنوان سے نمائش میں ملک کی تاریخ کے 170 سے زائد اشیاء شامل ہیں جن میں کتلنگر، مقدس قرآن کے دو صفحات شامل ہیں جو کہ اسلام کے ابتدائی ایام سے تعلق رکھنے والے دنیا کے قدیم ترین قرآنی نسخوں میں سے ایک ہے۔
 صدیوں تک یہ مخطوطات پہاڑ پر واقع ایک چھوٹے سے گاؤں کے ایک حجرے میں محفوظ تھے۔
 یہ مخطوط کوفی اور حجازی رسم الخط کی قدیم ترین شکلوں میں سے ایک میں لکھا گیا ہے۔
 یہ نمائش پیرس کے لوور میوزیم میں 6 مارچ 2023 تک جاری رہے گی

العودة إلى الأعلى