حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے چھٹی قرآنی ورکشاب کا انعقاد

2023-01-01 11:50

حرم امام حسین علیہ السلام کے ذیلی ادارے بین الاقوامی قرآن سنٹر کی جانب سے چھٹی قرآنی ورکشاب منعقد کی گئی۔اس قرآنی ورکشاپ میں لبنان کے سنٹر کے قرآنی عملے نے بھی شرکت فرمائی۔
  بین الاقوامی قرآنی مرکز کے ڈائریکٹر پروفیسر منتظر منصوری نے کہا کہ بین الاقوامی قرآنی مرکز کی جانب سے کربلاء معلی میں  چھٹی قرآن شناسی ورکشاب کا انعقاد کیا گیا  ہے، جس کا مقصد عاشقان قرآن کو  قرآنی تعلیمات سے مزین کرنا ہے۔ مزید برآں قرانی علوم کے متخصصین کو تیار کرنا ہے۔
  اس ورکشاب میں بین الاقوامی قرآنی سنٹر کربلاء اور لبنان سنٹر کے ٹرینرز نے شرکت کی۔اس ورکشاپ میں مختلف رموزسکھائے جائیں گے۔
یہ ورکشاب کربلاء معلی میں حرم امام حسین علیہ السلام کے سید الشہداء کمپلیکس میں منعقد کی گئی ہے جہاں صبح اور شام میں مختلف لیکچرز ہونگے ۔یہ ورکشاب پانچ دن تک جاری رہے گی۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ اس ورکشاب میں جدید تقاضوں کے مطابق حفظ قرآن،مفہوم قرآن اور قرآن فہمی کے اسلوب شامل ہیں ۔اس ورکشاب میں لبنان کے آٹھ مختلف شہروں سے تربیت یافتہ افراد نے شرکت کی ہے

منسلکات

العودة إلى الأعلى