روضہ امام حسین ؑ کے زیر انتظام چلنے والے آئی ہسپتال میں سال 2022 میں (110,000) سے زائد مریضوں نے مراجعہ کی
2022-12-31 12:12
روضہ امام حسین علیہ السلام اورمحکمہ صحت کی تعاون سے چلنے والا سیدہ زینب الکبریٰ (سلام اللہ علیہا) آئی سرجیکل سنٹر میں سال 2022کے شروع سے 31دعمبر 2022 تک 110000 سے زائد زائرین اور شہریوں نے آنکھوں کا معائنہ کرنے کے لئے رجوع کیا اور مفت طبی سہولیات حاصل کی ۔
آئی سنٹر کے ڈائریکٹرعدی السلامی نے کہا، اس پورے سال کے دوران، ہمارے سینٹر ،میں (110000) لوگوں نے مراجعہ کیا جن میں ،نارمل چیک اپ کے لئے (73022) لوگوں نے رجسٹریشن کی
جبکہ (2,500)کی تعداد میں مریضوں کی آنکھوں کے موتیےکی بیماری کا آپریشن کیا گیا جبکہ باقی مریضوں کے آنکھوں کا معائینہ کیا اوران میں سے بعض کو دوائیاں دے کر فارغ کیا ۔
عماد بعو
ابو علی