حضرت عباس(ع) کی قبر مطہرپر نئی چادر (کسوۃ) چڑھا دیا

2022-12-22 15:09

حضرت عباس علیہ السلام کی قبر مطہر کے لیے نئی چادر (کسوۃ)  کی تیار ی میں مصر، لبنان، شام، فرانس اور کویت میں تین سالوں کی کاوشوں کے بعد آج  قبر مطہر پر متولی شرعی حرم حضرت عباس ؑ سید احمد صافی نے چڑھا دیا

ابو الفضل العباس(ع) کمیٹی  کویت کے سربراہ سید عباس ہاشم آل بوشقہ موسوی نے کہا ہے کہ حضرت عباس علیہ السلام کی قبر اقدس پر اس نوعیت کی پہلی چادر کا کام 1425ھ بمطابق 2005ء میں روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کی اجازت سے شروع کیا گیا۔

 یہ پہلی چادر (کسوۃ) دو سال کے اندر تیار ہوئی اور 1427ھ بمطابق 2007ء میں اسے حضرت عباس علیہ السلام کے قبر مطہر پر چڑھانے کا شرف حاصل کیا، مولا عباس علیہ السلام کے قبر کا یہ پہلا غلاف تھا جس کی خوبصورتی اور نوادرات وجواہر سے آرائش  اپنی نوعیت کا پہلا کام تھا  جسے لوگوں  نے  بہت پسند کیا ۔

 انہوں نے مزید کہا کہ 15 سال کے بعد ہم نے حضرت عباس علیہ السلام کے صندوق قبر  مطہرکے لیے پہلے سے بھی زیادہ خوبصورت اور قیمتی چادر تیار کی ہے ،موسوی نے بتایا کہ اس کسوۃ کی تیاری کا کام 1441ھ (2019ء) میں شام میں خالص ریشمی چادر بنانے اور اس پر حضرت عباس علیہ السلام کے القابات کو اس چادر کی بنائی کا حصہ بنانے سے شروع ہوا اور اسے چھ ماہ میں مکمل کر لیا گیا اس چادر پر آیات قرآنیہ کی کڑھائی کے لیے خاص قسم کے دھاگے فرانس سے لائے گئے۔

مسلسل تین سال تک اس چادر پر کام ہونے کے بعد اب یہ چادر اہل بیت علیہم السلام کی خدمت کے لیے وقف ہوے اور مولا ابو الفضل العباس علیہ السلام کی قبر اقدس  کی زینت بنی

الکفیل نیٹ ورک

منسلکات

العودة إلى الأعلى