عراق میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نمائندے کا الوارث انٹرنیشنل فاونڈیشن کا دورہ
2022-12-12 10:35
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نمائندہ جينين بلاسخارت نے کربلا معلی میں حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر انتظام چلنے والے الوارث انٹرنیشنل ہسپتال جو کہ کینسر کے مرض میں مبتلا بچوں کا علاج کرتا ہے ، کا دورہ کیا۔
انہوں نے حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے کربلاء کے شہریوں کو دی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجھے مذہبی ادارے کی جانب سے دی جانے والی خدمات کو دیکھنے کا موقع ملا اورمجھے اس دورے سے بہت خوشی ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا،حرم امام حسین علیہ السلام کی طرف سے کینسر کے مرض کے علاج کے لیے بنائے گئے اس ہسپتال کے انتظامات سے متاثر ہوئی ہوں ، جہاں میں نے جدید ترین آلات کے ساتھ ساتھ بچوں کے مفت علاج کی سہولت بھی دیکھی جو کہ یقینا انسانیت کی فلاح و بہبود کے لے بڑا اقدام ہے