بغداد کے بین الاقوامی کتاب میلے میں حرم امام حسین علیہ السلام کی بھرپور شرکت
یوں تو حرم امام حسین علیہ السلام ہر کتابی میلے میں اپنی شرکت کویقینی بناتاہے کیونکہ زندگی کتاب سے ہے۔
عراق کے شمال میں واقع صوبہ سلیمانیہ میں منعقد ہونے والے چوتھے بین الاقوامی بک فیئر میں حرم امام حسین علیہ السلام کی دینی ،ثقافتی اورجدید علوم پر مشتمل اشاعتوں کے سٹال کی بھرپور پذیرائی کے بعد بغداد میں منعقد ہونے والے تیسرے کتاب میلے میں بھی شرکت کی۔
یہ کتاب میلہ المدی کلچرل فاونڈیشن بغداد کے زیر اہتمام منعقد ہوا ہے۔
سات تاریخ کو ہونے والی افتتاحی تقریب میں عراقی وزیر اعظم محمد شیاع سودانی وزیر ثقافت اور متعدد حکومتی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
حرم کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی سٹال انتظامیہ سے بروقت بات کرنے کی وجہ سے حرم کے سٹال کو مرکزی جگہ دی گئی، جس کی وجہ سے یہ سٹال لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔
حرم کے سٹال پر 13 نئے ایڈیشن کے ساتھ ساتھ مختلف اسلامی اور انسانی علوم کے 400 سے زائد موضوعات پر مختلف زبانوں میں لکھی جانے والی کتب موجود ہیں ۔ اس سٹال کی خاص بات یہ ہے کہ نوجوان نسل کے لئے الحاد کے رد پر سوال وجواب کی صورت میں کتاب بھی موجود ہے۔
اس کے علاوہ تاریخ و سیرت پر موجود کتابوں کا کافی ذخیرہ بھی ہے۔
حرم امام حسین علیہ السلام کے سٹال کو آئمہ مساجد دانشوروں اور سکول اور کالجوں کے طلباء کی ایک بڑی تعداد نے وزٹ کیا اوراس مجموعہ کو پسند کیا۔ واضح رہے کہ یہ بک سٹال دس روز تک جاری ریے گا۔