وزیر تعلیم نے حرم امام حسین ؑ کی جانب سے تعلیم و صحت کے میدان میں کی جانے والی کاوشوں کو سراہا

2022-12-10 13:04

حرم امام حسین علیہ السلام کی ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ الزہراء یونیورسٹی  میں نئے شعبے اور خاتم الانبیاء یونیورسٹی میں میڈیکل سیکشن کا  افتتاح کر دیا گیا ہے،  تاکہ یہ ادارے جدید دور سے ہم آہنگ ہو سکیں۔ 
بروز ، بدھ، 7 دسمبر، 2022، کو وزیر تعلیم ، ڈاکٹر نعیم عبودی نے متولی شرعی شیخ عبد المہدی کربلائی حفظہ اللہ، صوبہ کربلا کے گورنر اور مختلف شخصیات کی موجودگی میں کہا کہ کربلاء اور کربلاء کے علاوہ دوسرے صوبوں میں فلاح و بہبود اور بالخصوص صحت و تعلیم کے شعبوں میں  حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے دی جانے والی خدمات کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
وزیر تعلیم  نے مزید کہا کہ ہم نے جو کچھ  دیکھا ہے، وہ تمام سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں کے لئے قابل تقلید ہے۔ الزہراء یونیورسٹی برائے خواتین  اور خاتم الانبیاء یونیورسٹی  میں طالب علموں کو ایسی سہولیات دینے سے نہ صرف عراق میں  تعلیمی سطح بلند ہوگی بلکہ نئی نسل کو گھر کی دہلیز پر اعلی معیار کی تعلیم میسر ہوگی۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے درمیان مضبوط تعلق قائم ہونا چائیے تاکہ عراقی عوام تعلیمی میدان میں ترقی کر سکیں۔
  اس سلسلے میں عتبہ حسینہ بہترین  کردار  ادا کر سکتا ہے۔
حرم امام حسین علیہ السلام کی ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر ستار سعدی نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارا نظام تعلیم اور نصاب، عالمی معیار کے مطابق ہے جبکہ   نصاب میں کچھ ایسی چیزیں بھی شامل ہیں جو عراق میں کہیں اور نہیں پڑھائی جاتیں۔ اس لئے یہ اپنی نوعیت کا منفرد کام ہے۔
وزیر تعلیم اور متولی  شرعی نے الزہرا ءیونیورسٹی کی مرکزی لائبریری کا افتتاح کیا اور یونیورسٹی میں فارمیسی، طب اورٹیکنالوجی کے شعبوں میں موجود لیبارٹریوں کا جائزہ لیا

منسلکات

العودة إلى الأعلى