شہادت حضرت زہرا علیہا السلام کی مناسبت سے برآمد مرکزی جلوس میں آیت اللہ العظمی الشیخ بشیر النجفی دام ظلہ العالی کی شرکت

2022-12-08 14:20

نجف اشرف میں مرجع دینی آیۃ اللہ حافظ بشیر حسین نجفی کی زیرِ قیادت علمائے کرام، اساتذہ وطلاب حوزہ علمیہ نجف اشرف وکثیر تعداد میں عراقی قبیلوں کے سربراہان و مؤمنین نے حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام کی خدمت میں پرسہ  دیا

 شہادت حضرت فاطمہ زہراء علیہا السلام کی مناسبت سے آج  بروزہ جمعرات کو آیۃ اللہ حافظ بشیر حسین نجفی کی زیرِ قیادت علمائے کرام، اساتذہ وطلاب حوزہ علمیہ نجف اشرف و کثیر تعداد میں عراقی قبیلوں کے سربراہان و مؤمنین نے حضرت امیرالمؤمنین علیہ السلام کی خدمت میں حضرت فاطمہ زہراء علیہا السلام کی شہادت کا پرسہ و تعزیت پیش کرنےکی غرض سےجلوس مرکزی دفتر نجف اشرف سے برآمد ہوکر حرم حضرت امیر المؤمنین علی بن ابیطالب علیہما السلام میں اختتام پذیر ہوئے ۔
مرکزی جلوس میں لبیک یا زہرا ؑ،عظم اللہ لک الاجر یا امیر المؤمنینؑ، عظم اللہ لک الاجر یا صاحب الزمان عج کے نعرےاور نوحہ خوانی کرتے ہوئے  جلوس حرم حضرت امیرالمؤمنین علیہ السلام تک پہنچا جہاں مجلس  عزاء کے بعد اختتام ہوا ۔
مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرجع دینی  کا مؤمنین کے ساتھ شرکت کرنے کا مقصدحضرت امیر المؤمنین علیہ السلام و حضرت امام زمانہ عج کی خدمت میں تعزیت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ایہ پیغام دیناہے کہ اس عظیم مصیبت کہ جس میں جناب فاطمہ زہراء علیہا السلام کی شہادت ہوئی ان ایام سے بڑا کوئی دن نہیں ہے اوران ایام کو باقی رکھنا شعائر الٰہیہ کو باقی رکھنے کی مانند ہے ساتھ ساتھ ایام فاطمیہ میں جلوسوں اور مجلس و ماتم کا اہتمام  کرنا ہم سب کا فریضہ ہے

انہوں نے کہا کہ انشااللہ ہر سال اس سے بہتر انداز میں منعقد کیا جائے گا تاکہ اسکی معنویت و آفاقیت و حقیقت کو پوری دنیا پر آشکار ہو اور روز قیامت شفاعت حضرت زہراء س نصیب ہو

منسلکات

العودة إلى الأعلى