الزہراء یونیورسٹی میں ثقافتی میلے کا آغاز
کربلا میں الزہراء یونیورسٹی نے اپنے سالانہ ثقافتی میلے کا انعقاد کیا ہے تاکہ لوگوں کو عزم و ہمت سے بااختیار بنایا جا سکے۔
خصوصی افراد کے عزم و ہمت کو بڑھانے کے لئے جامعہ الزہراء میں سالانہ فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ہے۔
حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر اہتمام خواتین کی تعلیم و تربیت کے لئے بنائی گئی الزہراء یونیورسٹی میں حرم کےادارہ برائے خصوصی افراد کی تعاون سے سپیشل پرسنز کی ہمت و حوصلہ کو بلند کرنے کے لئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور میڈیا کی موجودگی میں چھ روزہ فیسٹیول کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
الزہراء یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹرزینب الملاء سلطانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے چوتھے یوم تاسیس کی مناسبت سے 6 روزہ ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس سال فیسٹیول کی خاص بات یہ ہے کہ نورامام حسین علیہ السلام انسٹیٹیوٹ کے تعاون سے سپیشل پرسنز کے لئے خصوصی طور پر ایکٹوٹیز رکھی گئی ہیں تاکہ ان لوگوں کی ہمت بلند ہو اور یہ معاشرے میں باعزت زندگی گزار سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس فیسٹیول میں بہت ساری تعلیمی و تربیتی سرگرمیاں ہیں لیکن اہم بات یہ ہے کہ اس دفعہ اسٹیج پر نابینا افراد کے گروپ کی طرف سے خصوصی طور پر تھیٹر پرفارمنس پیش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ مختلف تخلیقی سرگرمیوں کا سٹال بھی ہے اور یونیورسٹی کی طالبات کی طرف سے بھی ایکٹوٹیزاس فیسٹیول کا حصہ ہے۔
عماد بعو
ابو علی