مرکز تبلیع قرآن کریم کے زیر اہتمام شامی وفد کا کربلاء معلی کا دورہ

2022-12-05 10:24

حرم امام حسین علیہ السلام کے ذیلی ادارے  بین الاقوامی قرآن سنٹر شام کی جانب سے حرم حضرت زینب سلام اللہ علیہا میں جاری قرآن شناسی پروگرام کے دوران  روزانہ شرکت کرنے والے شرکاء کو اعزازی طور  کربلا معلی  کا ٹکٹ دیا گیا۔
بین الاقوامی قرآن سنٹر شام  کے انچارج علی ابو الحسن نے انٹر نیشنل میڈیا سنٹر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شام میں  حضرت  سیدہ زینب اور حضرت سیدہ رقیہ سلام اللہ علیہما  کے حرموں میں میں جاری قرآن شناسی کورسز میں مسلسل شرکت کرنے والے شرکاء اور رمضان المبارک کے پروگراموں میں شرکت کرنے والے افراد کا قراندازی کے ذریعے سے  نام نکالا گیا۔
 ان خوش نصیب افراد کو کربلاء معلی کی زیارت کے لئے لایا گیا ہے۔ حرم امام حسین علیہ السلام کی طرف سے ابو الحسن نےمزید کہا کہ بین الاقوامی مرکز کی جانب سے وفد کے لئے خصوصی طور پر تربیتی اور قرآنی پروگرامز مرتب کئے گئے ہیں ۔
  اس کے علاوہ وفد کو عراق میں موجود تمام عتبات عالیہ کی زیارات کے ساتھ ساتھ حرم کی جانب سے جاری مختلف پروجیکٹس کا دورہ بھی کرایا جائے گا ۔  واضح رہے کہ یہ وفد 10 افراد پر مشتمل ہے۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى