عراق میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کا حرم حضرت عباس ؑ کا دورہ

2022-11-28 12:32

عراق میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے نمائندے جو نكولس نے حرم حضرت عباس (ع)  کا دورہ کیا   اور بد نام زمانہ داعش کی حملہ کے بعد موصل اور باقی شہروں سے آئے ہوئے مہاجرین کی بحالی  پر حرم کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے نمائندے جو نكولس ایک وفد کے ہمراہ حرم حضرت  عباس پہنچا تو  تعلقات عامہ کے مسول نے انکا استقبال کیا  اور حرم  کی جانب سےجاری متعدد خدماتی،تعلیمی اور سماجی منصوبوں اورمعاشرے کے کمزور طبقات کی امداد بالخصوص داعش کی دہشت گردانہ کارروائیوں سے بے گھر ہونے والوں خاندانوں کی بحالی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی

مسٹرنکولس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا  کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین حرم کی طرف سے پیش کیے گئے فلاحی کاموں اور منصوبوں کو بے حد سراہتے ہیں اور ایک مقدس دینی ادرے کی جانب سے جاری ان ترقیاتی پروگراموں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں خاص طور پر معاشرے میں غریب اور کمزور طبقات کی مدد اور بحالی کے لیے وسیع پیمانے پر شروع کئے گئے انسانی منصوبےعراقی معاشرے کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہیں۔

 بین الاقوامی وفد نے حرم مقدس اور الکفیل میوزیم کا دورہ کیا، اور اس میں موجود منفرد اور تاریخی اشیاء اور نوادرات کی تعریف کی اور ان آثار قدیمہ کو محفوظ کر کے نئی نسل تک پہچانے کی ضرورت پر زور دیا

منسلکات

العودة إلى الأعلى