ہندستان سے تعلق رکھنے والےقادری علماء کا حرم امیر المومنین علیہ السلام اور مکتبہ حیدریہ کا دورہ

2022-11-27 16:52

ہندوستان سےتعلق رکھنے والے سنی قادری علماء کے ایک وفد نے حرم امام علی علیہ السلام کی لائبریری(مکتبہ حیدریہ) اور حرم کے ذیلی ادارے  فکری و ثقافتی شعبہ کا دورہ کیا۔
 وفد کی سرپرستی سلسلہ قادریہ کے امیر جناب عاطف قادری  کر رہے تھے ۔
وفد میں ان کے ہمراہ کلکتہ سے تعلق رکھنے والے خطیب شیخ شبیر وارثی اور دیگر فضلاء تھے ۔
مہمان وفد کا استقبال مکتبہ حیدریہ میں، لائبریری کےانچارچ حجہ الاسلام والمسلمین علامہ سيد حسن حفظہ اللہ نے  کیا۔  اس دورے کے دوران معزز وفد کو مکتبہ حیدریہ کی تاریخ، لائبریری میں موجود کتابوں کی تعداد اور محققین کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بتایا گیا۔ 
وفد نے لائبریری کا تفصیلی دورہ کیا ۔اس وزٹ میں انہوں نے تاریخی ،ثقافتی ،تصوف اور تفیسر سے متعلقہ کتابوں میں میں دلچسپی  کا بھی اظہار کیا۔  مزید برآں  مہمان وفد کو لائبریری میں موجود قدیم تاریخی مصادر اورقدیم تاریخی نسخوں کے بارے میں بریفننگ بھی دی گئی۔
 فکری و ثقافتی شعبہ کے ترجمہ  سیکشن کے مسؤل جناب حسنین نے کہا کہ وفد نے  ترجمہ سیکشن کا دورہ کیا ۔
 وفد کو مرکز کی جانب سے اسلامی لٹریچر کے متعلق بالعموم اور بالخصوص  اہلبیت  اطہار علیہم السلام کے متعلق لکھی گئی کتابوں کے بارے بریفنگ دی گئی۔
مزید برآں مہمانوں کو مرکز کی جانب سے شائع شدہ اردو اور انگلش کی کتابیں تحفہ میں پیش کی گئیں۔ 
آخر میں وفد نے بہترین مہمان نوازی پر حرم امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی انتظامیہ کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا

منسلکات

العودة إلى الأعلى