ویٹیکن سٹی کے اعلی سطحی وفد کا الزہراء یونیورسٹی کا دورہ
حرم امام حسین علیہ السلام کے ذیلی ادرے انٹر نیشنل میڈیا سنٹر کے تعاون سے ویٹیکن سٹی کے اعلی سطحی وفد نے کربلاء معلی میں خواتین کے لیے بنائی گئی الزہراء یونیورسٹی کا دورہ کیا۔
وفد میں یونیورسٹی آف روم( اٹلی) کے پروفیسر فرانسیکور اور بصرہ کیتھولک کے محقق ارام شامل ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کے مسؤل حیدر منکوشی نے کہا کہ ویٹیکن سٹی میں موجود عراقی سفارت خانے کی تعاون سے یونیورسٹی آف روم ( اٹلی) کے پرفیسر فرانسیکور نے کربلاء معلی میں الزہراء یونیورسٹی فار ویمین کا دورہ کیا اور ،جدید دور میں خواتین کا کردار، کے موضوع پر منعقد سیمنار میں شرکت کی۔
مزید برآں انہوں نے مشرق و مغرب میں خواتین کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔
منکوشی نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی کا دورہ مکمل کرنے کے بعد، وفد نے حرم حسینی کا بھی دورہ کیا ۔
مہمان وفد نے حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے انسانی خدمت کے لئے جاری پروجیکٹس کو بھی قریب سے دیکھا۔
اس دورے کے دوران امام حسین علیہ السلام کی حیات مبارکہ کے کچھ پہلوؤں پر بھی گفتگو ہوئی۔
آخر میں حرم کی جانب سے وفد کے ارکان کو امام زین العابدین علیہ السلام کی ،کتاب رسالہ حقوق، ھدیہ میں پیش کی گئی۔
پروفیسر نے کہا کہ انکا یہ دورہ عراق اور شہر کربلاء کا پہلا دورہ ہے۔ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ یہاں مذہبی مقامات تمام لوگوں کے لئے کھلے ہیں۔ کسی پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
یہاں ایک دوسرے کو سمجھنے ،امن و امان اور آپسی احترام کی ترغیب دی جاتی ہے۔ میں دنیا میں موجود مختلف رنگ و نسل کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ کربلاء آئیں اور یہاں کے تاریخی مقامات کو قریب سے دیکھیں۔
میں حرم امام حسین علیہ السلام کی انتظامیہ کا بہترین ضیافت اور شاندار حسن سلوک پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
عماد بعو
ابو علی