حرم امام حسین علیہ السلام کی سلیمانیہ میں منعقد ہونے والے چوتھے بین الاقوامی بک فیئر میں ممتاز شرکت
عراق کے شمال میں موجود صوبہ سلیمانیہ میں منعقد ہونے والے چوتھے بین الاقوامی بک فیئر میں حرم امام حسین کی دینی ،ثقافتی اور جدید علوم پر مشتمل اشاعتوں کے ساتھ نمایاں شرکت
حرم امام حسین ؑکے بک سٹال کے مسئول جناب علی نے بتایا کہ حرم امام حسین کے بک سٹال کی خصوصیات یہ ہے کہ اس دفعہ سٹال میں کرد زبان میں بھی کتابیں موجود ہے جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہے ان کتابوں اور مقالوں کو نجف کے علمی شخصیات نے کردی زبان میں ترجمہ کی ہے
یہ امر قابل ذکر ہے کہ حرم کا سیلمانیہ بک میلے میں یہ پہلی شرکت نہیں ہے بلکہ حالیہ برسوں میں حرم امام حسین علیہ السلام کی متعدد مقامی و بین الاقوامی کتاب میلوں میں وسیع پیمانے پرموجودگی اور شرکت رہی ہے۔ اس اہم نمائش میں حصہ لینے کےعلاوہ حرم مطہرنے اہل بیت (ع) کی فکروتعلیمات کو عام کرنے کے لئےملکی اور بین الاقوامی سطح پر نمائشوں اوراس طرح کی دیگرتقریبات میں شرکت کی ہے
انہوں نے کہا کہ حرم امام حسین ؑ کی سٹال میں آئمہ مساجد ،دانشور وں ،اور اسکول و کالجوں کی طلباء کی ایک بڑی تعداد نے ویزٹ کیا اور کولیکشن کو پسند کیا اس نمائش میں ملکی و غیر ملکی 300 سے زائد اشاعتی اداروں نے شرکت کی ہے۔
امیر موسوی
ابو علی