عرب ریڈیو اور ٹیلی ویژن فیسٹیول میں کربلاء ٹی وی کی پہلی پوزیشن

2022-11-14 15:41

کربلا ٹی وی نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والے بائیسویں عرب ریڈیو اور ٹیلی ویژن فیسٹیول میں شرکت کی اورنیوز رپورٹنگ میں پہلی پوزیشن  حاصل کی جو کہ  شیعہ ذرائع ابلاغ کے لیے ایک اہم کامیابی ہے۔
سیٹلائٹ گروپ نے اپنے آفشل سائٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ کربلا ٹی وی کے رپورٹر،کرار الوزانی کی رپورٹ ، جو فیسٹیول میں پیش کی گئی اس نے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز، فیسٹیول کی انتظامیہ نے مقابلے کے فاتحین  کا اعلان کیا اور انہیں انعامات و تعریفی سند سے نوازا گیا اس مقابلے  میں کئی عرب اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے اداروں نے شرکت کی تھی۔

العودة إلى الأعلى