عراقی213ملین دینار دو ماہ میں غریبوں پر خرچ کیے گئے

2022-11-12 12:53

مرجع دینی اعلی دام ظلہ الوارف کے حکم پر حجت الاسلام شیخ مھدی کربلائی حفظہ اللہ کی نگرانی میں دو ماہ میں 213ملین دینار غریبوں پر خرچ کیے گئے ہیں۔
مرجع دینی اعلی دام ظلہ الوارف کے خصوصی نمائندے اور متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام حجت الاسلام شیخ مھدی کربلائی  حفظہ اللہ کی زیر نگرانی کربلا میں دو ماہ کے دوران غریب اور نادار لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے، 213 میلن دینار لگائے گئے ہیں ۔
اکاؤنٹ آفس کے انچارچ جناب سید کمال شبر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرجع دینی اعلی دام ظلہ الوارف کے خصوصی نمائندے حجت الاسلام شیخ مھدی کربلائی حفظہ اللہ کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں، ہم روزانہ حرم امام حسین علیہ السلام کے صحن میں عراق کے مختلف صوبوں سے آنے والی سینکڑوں افراد کی  درخواستیں وصول کرتے ہیں اور انکی مشکلات کو حل کرتے ہیں۔   
انہوں نے مزید کہا کہ ماہ صفر اور ربیع الاول کے مہینوں میں، سینکڑوں غریب خاندانوں اور محدود آمدنی والے افراد کی درخواستیں موصول ہوئیں ، اور مرجع دینی اعلی دام ظلہ الوارف کے خصوصی نمائندے حجت الاسلام شیخ مھدی کربلائی حفظہ اللہ کی ہدایت کے مطابق درخواستوں کی جانچ پڑتال کر کے ضرورت کے مطابق انکی حاجت روائی کی گئی ۔
ان دو ماہ کے دوران 213 ملین دینار عراقی کی خطیر رقم اس کار خیر کے لئے خرچ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ مرجع دینی اعلی دام ظلہ الوارف کے خصوصی نمائندے کے دفتر کی جانب سے سالانہ ،عام عوام ،کی تعلیم اورصحت پر خرچ، کی جانے والی رقم کے علاوہ ملائین دینار غریب نادار اور کم آمدن والے افراد کی ضروریات زندگی پر خرچ کیے جاتے ہیں ۔

العودة إلى الأعلى