چھٹی بین الاقوامی العمید علمی کانفرنس اختتام پذیر

2022-11-12 12:46

حرم حضرت عباس ؑ کے زیر انتظام چھٹی بین الاقوامی العمید علمی کانفرنس اختتام پزید ہویئں جس میں ملکی وغیر ملکی شخصیات ،ماہرین تعلیم و محققین کی بڑی تعداد نے شرکت کی

کانفرنس کا اہتمام العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل ایسوسی ایشن نے الکفیل اور العمید یونیورسٹیز کے تعاون سے کیا تھا، جس کا عنوان تھا 

الحقولُ المعرفيةُ في مجابهةِ الإعلامِ غيرِ الموضوعيّ–الوقايةُ والتحديات

کانفرنس کی اختتامی تقریب روضہ مبارک حضرت عباس ؑ کے امام حسن مجتبی ؑ ہال میں منعقد ہوئی جس میں روضہ مبارک حضرت عباس ؑکے سیکرٹری جنرل سید مصطفی مرتضیٰ الضیاء الدین، بورڈ آف ڈائریکٹرزکے متعدد اراکین سمیت اعلی علمی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

 کانفرنس کے اختتام پر انتظامی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر محمد حسن جابر کی جانب سے شرکاء کی طرف سے تجویز کردہ سفارشات پیش کیں گئیں، جو یہ تھیں

1 میڈیا کے لئے ایسے قواعد ضوابط وضع کرنا جو ایسے مواد کی نشرواشاعت سے روکے جو معاشرے کے لیے منفی اور نقصان دہ ہو

 2 میڈیا کی آزادی پر سمجھوتہ کیے بغیر میڈیا کی سنسر شپ کو فعال کیا جائے

 3 ایک آزاد میڈیا کے معیارات اور بنیادوں پر کام کیا جائے تاکہ معاشرہ جس اخلاقی بحران کا مشاہدہ کررہا ہے اسے کم کرنے اوراسے ختم کرنے کے لیے کام کیا جائے۔

4 ثقافتی اورعلمی بیداری کو بڑھانے اور میڈیا کے تحفظ کا احساس پیدا کرنے کے لیے میڈیا کے شعبوں اور کالجوں میں پیشہ ورانہ اخلاقیات کے کورس کو فعال کیا جانا چاہیے۔

5 انسانی اور سائنسی علم کے مختلف شعبوں کے تمام ماہرین، ماہرین تعلیم اورمحققین کو کانفرنسوں، سیمینارز، ورکشاپس اور سنجیدہ علمی مضامین کے انعقاد کے ذریعے میڈیا کی وجہ سے پیدا ہونے والے غلط اور گمراہ کن خیالات کو ختم کر دیں

6 معاشرے کے محققین اور پڑھے لکھے طبقے کو چاہیے کہ اپنے علمی کام کے ذریعے موضوعاتی میڈیا کو زندہ رکھیں

7 سرکاری اور غیر سرکاری اداروں اور مواصلات سے وابستہ اداروں، ڈیجیٹل دنیا اور میڈیا مواد کی صنعت کو باصلاحیت اور قابل طلباء کو اپنانا چاہیے تاکہ وہ موضوعی میڈیا کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں

 آخر میں کانفرنس میں حصہ لینے والے محققین، ماہرین اور اس کانفرنس کی انتظامی کمیٹی کو اعزاز سے نوازا گیا

عماد بعو

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى