حرم امام حسین علیہ السلام صوبہ کرکوک میں عنقریب سپیشل پرسن کے لئے سکول کھولے گا

2022-11-08 12:47

حرم امام حسین علیہ السلام کے ادرے ،فکری و ثقافتی، کے زیر انتظام چلنے والا ادارہ ،امام حسین انسٹیوٹ فار سپیشل پرسن،  عنقریب عراق کے صوبہ کرکوک کے شہر طوزخرماتو میں  بصارت  اور سماعت سے محروم افراد کی تعلیم و تربیت کے لئے جلد از جلد  ایک ادارے کا قیام عمل میں لائے گے۔
امام حسین انسٹیوٹ فار سپیشل پرسن کے مسؤل سامی جواد کاظم نے کہا کہ ہمارے کارکنوں نے بصارت اور سماعت  سے محروم افراد کے لیے امام صادق علیہ السلام انسٹی ٹیوٹ کی بلڈنگ پر کام شروع کرنے کے لئے ممکنہ اقدامات اٹھانے شروع کر دیے ہیں۔ 
 اس ادارے میں عنقریب رجسٹریشن ہو  جائے گی تاکہ تعداد  ، عمر ،اور تعلیمی سطح کا اندازہ ہو سکے۔ 
انہوں نے مزید کہا  کہ امام حسین علیہ السلام کے روضہ سے منسلک تمام اداروں میں طلباء وہی نصاب پڑھتے ہیں جو سرکاری طور پر لاگو ہے ۔
مزید برآں معینہ نصاب  کے علاوہ  سپیشل پرسن کے لئے تیار کردہ خصوصی نصاب بھی پڑھایا جاتا ہے ۔
واضح رہے کہ بصارت اورسماعت سے محروم افراد کے لیے چار خصوصی ادارے حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر نگرانی  کربلا، بابل، مثنٰی اور ذی قار میں  بہترین انداز میں چل رہے ہیں۔
حرم امام حسین علیہ السلام کا سپیشل پرسنز کے لئے ایسے ادارے کھولنے کا مقصد   انکی تعلیم و تربیت کرنا ہے تاکہ یہ لوگ بھی معاشرے میں اپنے ہنر و فن کی بناء پر باعزت زندگی گزار سکیں  اور جدید دور میں ہونے والے تبدیلیوں سے بھی آگاہ ہوسکیں

امیر الموسوی

ابو علی

العودة إلى الأعلى