حرم حضرت عباس ؑ کی سیکریٹری جنرل نے زائرین اربعین کے ہاتھوں سے لکھے جانے والے قرآن کر یم کی تکمیل پر منتظمین کو مبارکباد
حرم حضرت عباس علیہ اسلام کے سیکریٹری جنرل سید مصطفی مرتضی ضیاءالدین نے زائرین اربعین کے ہاتھوں سے لکھے جانے والے قرآن کر یم کے نسخے کی تکمیل اور طباعت پر قرآن کمپلیکس اور قرآن پرنٹنگ سینٹر کو مبارکباد پیش کی
اربعین حسینی کے زائرین کے ہاتھوں تحریر کئے جانے والا یہ قرآنی نسخہ قرآن کمپلیکس کے ماہرین کے زیر نگرانی پائیہ تکمیل کو پہنچا یے اور اسے قرآن کمپلیکس سے وابستہ قرآن پرنٹنگ سنٹر کی جانب سے چھاپہ گیا ہے۔ قرآن کمپلیکس کے سربراہ ڈاکٹر مشتاق العلی نے قرآن کمپلیکس و قرآن پرنٹنگ سنٹر کے عملے کی موجودگی میں قرآن کریم کے اس مبارک نسخے کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ اسلام کے سیکرٹری جنرل کو پیش کیا اور قرآن کریم کے اس نسخے کی تحریر و طباعت کے بارے میں ایک مختصر بریفینگ بھی دی۔
اس موقع پر ڈاکٹر مشتاق العلی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کے یہ اپنی نوعیت کا پہلا مصحف مبارک ہے جسے زیارت اربعین کے دوران سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ اسلام کے زائرین نے اپنے ہاتھوں سے تحریر کیا ہے اس قرآن مبارک کو سولہ ممالک کے 1750 سے زائد زائرین کرام جن میں مرد و خواتین دونوں شامل ہیں، نے لکھنے کی سعادت حاصل کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرآن کمپلیکس نے قرآنی ثقافت کے فروغ اور روضہ مبارک کے علمی و قرآن ویژن کو زائرین تک پہنچانے کے لئے زیارت اربعین کے دوران اس قرآنی سرگرمی کا انعقاد کیا اور زائرین سید الشہداء کے ہاتھوں قرآنی نسخہ کی تحریر کا ہدف حاصل کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس قرآنی نسخے کو تحریر کرنے کے لئے اسی رسم الخط کو استعمال کیا گیا ہے جس سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ اسلام کا قرآن کریم تحریر کیا گیا تھا