حرم امام حسین علیہ السلام کے سب سے بڑے توسیعی منصوبے پر تیزی سے کام جاری

2022-10-31 16:07

صحن امام حسین علیہ السلام کے توسیعی منصوبے کے سلسلے میں دوسرے فیز پر تیزی سے کام جاری ہے۔ یہ زائرین کی خدمت کے لئے اب تک کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ یہ توسیع حرم امام حسین علیہ السلام کے مشرقی جانب ہو رہی ہے۔
حرم کےانجینئرنگ اور ٹیکنیکل پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ انجینئر حسین رضا مہدی نے کہا کہ ہمارے انجینئرز اور عملہ  صحن امام حسین علیہ السلام کے توسیعی منصوبوں کے دوسرے فیز پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 
اس کا اجمالی طور پر رقبہ تقریبا  100,000 مربع میٹر ہے۔  اس کی دو منازل زیر زمین ہونگی جبکہ دو منازل اوپر ہونگی۔ 
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا  کہ اس پروجیکٹ میں مختلف تقاریب کے لیے ہال اور آڈیوٹیرم  شامل  ہونگے۔  اس کے علاوہ ایک  دینی مدرسہ بھی ہوگا۔
 مزید یہ کہ بہت بڑا ایریا اوپن ہوگا تاکہ دس محرم الحرام کے مرکزی جلوس اور اربعین حسینی کے  ایام میں آنے والے ماتمی دستے آسانی کے ساتھ گزر سکیں۔  فیز ٹو جب مکمل ہوگا تو صحن عقیلہ کا پروجیکٹ مکمل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس کام کے پہلے مرحلہ میں اسکی مضبوط چاردیواری کو مکمل کیا جائے گا ،جس کی گہرائی 40 میٹر ہے۔ اس کے بعد اس کے ڈھانچے کو تیار کیا جائے گا۔ آخر ی مرحلہ میں بجلی پانی اور دیگر ضروریات پر کام ہو گا۔
پروجیکٹ کے بارے میں مزید تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس صحن میں تلہ زینبیہ انڈرگراؤنڈسٹرک ،مضیف ،لائبریری میوزیم ، مین زینبی مارکیٹ اور وضو خانہ شامل ہیں۔
  بلڈنگ میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے تمام تر وسائل  بھی موجود ہونگے

عماد بعو

ابو علی

العودة إلى الأعلى