امام زین العابدین علیہ السلام ہسپتال میں پانچ روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے امام زین العابدین علیہ السلام سرجیکل ہسپتال میں تمام زائرین اور عراقیوں کے لئے پانچ روزہ میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے جس میں تمام میڈیکل ٹیسٹ اور طبی معائنہ 50 فیصد ڈسکاؤنٹ کے ساتھ کیا جائے گا۔
امام زین العابدین علیہ السلام سرجیکل ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالرحمٰن اسماعیل نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کو ایک بیان میں کہا کہ متولی شرعی شیخ عبد المہدی الکربلائی کی خصوصی ہدایت پر اور ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر ستار السعدی کی نگرانی میں پوری دنیا سے آنے والے زائرین اور پورے عراق سے مراجعہ کرنے والوں کو بہترین طبی خدمات فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ امام زین العابدین علیہ السلام سرجیکل ہسپتال میں حرم امام حسین علیہ السلام کے تعاون سے بڑے آپریشن اور یورولوجیکل آپریشن میں 50 فیصد رعایت جبکہ خون ، شوگر، بی پی اور دیگر ٹیسٹ اور میڈیسن بالکل فری مہیا ہو گی ۔البتہ یہ سہولت کیمپ کے انہیں پانچ دنوں میں میسر ہو گی۔
واضح رہے کہ یہ میڈیکل کیمپ بروز اتوار سے شروع ہو گا، اور پانچ دن تک جاری رہے گا
عماد بعو
ابو علی