مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے محققین کا حرم امیر المومنین علیہ السلام کی لائبریری کا دورہ
امریکہ، آسٹریلیا، کینیڈا، کانگو، تنزانیہ، عمان اور بھارت سے تعلق رکھنے والے محققین اورمصنفین کا تاریخ کی جستجو کے لیے نجف اشرف میں حرم امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی لائبریری مکتبہ حیدریہ کا دورہ کیا ہے۔
لائبریری کے مسؤل علی کاظم حماد نے ایک پریس بیان میں کہا کہ (امریکہ، آسٹریلیا، کینیڈا، کانگو، تنزانیہ، عمان، بھارت) سے تعلق رکھنے والے ایک وفد نے نجف اشرف میں مکتبہ حیدریہ کادورہ کیا۔اس دورے کے دوران لائبریری میں موجود کتابوں کی تعداد اور محققین کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفد نے لائبریری کا تفصیلی دورہ کیا اور تاریخی و ثقافتی ،کتابوں میں دلچسپی کا بھی اظہار کیا ۔ قدیم تاریخی مصادراورقدیم تاریخی نسخوں کے بارے میں آگاہی بھی حاصل کی ۔
اس لائبریری کی تأسیس چوتھی صدی ہجری یا اس سے پہلے ہوئی تھی۔ اس کی تأسیس اور توسیع میں عضدالدولہ دیلمی کا کردار رہا ہے
عماد بعو
ابو علی