روس کی سفیر کاحرم امام حسین علیہ السلام کا دور
عراق میں روس کی سفیر(ايلبروس كوتراسيف)اور ان کے ہمراہ وفد نے حرم امام حسین ؑ کا دورہ کیا اور حرم امام حسین علیہ السلام کی طرف سے دی جانے والی خدمات کو سراہا
انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ میں پہلی بار کربلاء آیا ہوں لیکن ہر دفعہ یہی لگتا ہے کہ پہلی بار آیا ہے ۔ایک مذہبی ادارے کی فلاحی ،ثقافتی ،تعلیمی اور صحت کے شعبے میں خدمات قابل تعریف ہیں۔
روسی سفیر نےحرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے تعلیم اور صحت کے میدان میں دی جانے والی خدمات کو سراہا اور کینسر اور ٹیومر کے لیےحرم امام حسین علیہ السلام کے ذیلی ادارے الوارث انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے ہسپتال کی جانب سے دی جانے والی خدمات اور مریضوں کی تعداد کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہاں پورے عراق سے مریض آتے ہیں اور بلا تفریق ان کا علاج معالجہ کیا جاتا ہے ۔
روسی سفیر نے ہسپتال میں انٹر نیشنل معیار کے مطابق سہولیات کو سن کر خوشی کا اظہار کیا اور ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی