مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کے وفد نے، بصرہ کا دورہ کیا

2022-10-20 10:50

مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے سیاحوں پر مشتمل وفد نے صوبہ بصرہ کی ثقافت اور اس کے مذہبی مقامات کو دیکھنے کے لیے، عراق کا دورہ کیا ہے۔ 
بصرہ کے نوادرات اور ثقافتی ورثہ کے ڈائریکٹر جناب مصطفی جاسم محمد نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کو ایک خصوصی بیان میں کہا کہ (روس، برطانیہ، جرمنی اور فرانس) کے سیاحوں پر مشتمل وفد نےعراق کے ورثے اور تاریخی مقامات کو دیکھنے کے لیے بصرہ کا دورہ کیا ۔
تاریخی مقامات کو دیکھ کر وفد دنگ رہ گیا اور کہا کہ بصرہ میں اسلامی، عثمانی اور ہندوستانی تہذیبوں کے آثار نمایاں  پایا جاتے ہیں۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ بصرہ کے نوادرات اور ثقافتی ورثہ کا محکمہ ،مختلف قوموں اور ممالک سے آنے والے تمام غیر ملکی سیاحوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔
  بصرہ کے ورثے اور نوادرات سے متعلق تمام تر تفصیلات سے بھی آگاہ کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ وفد غیرملکی سیاحوں پر مشتمل تھا جو عراق کے صوبہ بصرہ کو دیکھنے آیا ہے ۔ یہاں اس نے مختلف  مذہبی و تاریخی مقامات کو دیکھا۔
  سیاحتی دورے کے دوران ہم نے ان کو دورے سے متعلقہ ہر ممکنہ مدد فراہم کی اور بھر پور تعاون کیا ۔
نیز یہ بھی واضح رہے کہ یورپی وفود کے،عراق  کے سیاحتی دورے کرنے سے ،بقیہ غیر ملکی سیاحوں کے آنے کا رجحان بڑھا ہے

عماد بعو

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى