عتبہ حسینیہ و علویہ کے زیر انتظام امناء الرسل کانفرنس کا انعقاد
دینی و سماجی شخصیات کی موجودگی میں محقق علامہ سید محمد مھدی الخرسان دام ظلہ العالی کی تکریم و تجلیل کے لئے حرام امام حسین علیہ السلام اور حرم امام علی علیہ السلام کی باہمی اشتراک سے امناء الرسل کانفرنس کا انعقاد
عتبہ حسینیہ و علویہ کے باہمی اشتراک سے کانفرنس بعنوان " امناء الرسل کانفرنس " محقق علامہ سید محمد مہدی الخرسان کی تکریم و تجلیل میں حرام امام علی کے صحن فاطمیہ میں موجود حضرت آمنہ بنت وھب ع آڈیوٹوریم میں منعقد کیا گیا
کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے حاضرین کی قلوب کو معطر کیا گیا جس کے بعد حرام امام علی علیہ السلام کے شعبہ اداری کے مسول نے شرکاء کانفرنس کو خوش آمدید کہا اور کانفرنس کے انعقاد کرنے کا مقصد بیان کیا ۔
اس کانفرنس میں مختلف شعبہ ہای زندگی سے تعلق رکھنے والوں ملکی و غیر ملکی شخصیات کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کر کے علامہ سید محمد مہدی الخرسان دام ظلہ کی علمی خدمات کی قدر دانی کی اور انکی علمی و فکری خدمات کا عملی اعتراف کیا گیا کانفرنس سے مرجع دینی اعلی دام ظلہ الوارف کے یورپی ممالک کے نمایندے حجہ الاسلام والمسلمین سید مرتٖضی کشمیری نے خطاب کیا اور عالم جلیل محقق علامہ سید محمد مہدی الخرسان دام ظلہ کی علمی خدمات کو سہرا اور قدر دانی کی
کانفرنس کے آخر میں محقق علامہ محمد مہدی الخرسان کی تالیفات کے مجموعہ کی نقاب کشائی کی گئی