مرجع دینی اعلی دام ظلہ الوارف کے حکم پر حرم امام حسین علیہ السلام عراق کے کئی صوبوں میں ہسپتال کھولنے جا رہا ہے

2022-10-17 13:26

رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اورامام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر الوارث فاونڈیشن برائے کینسرکے زیرانتظام الحیات سنٹر کا افتتاح کر دیاگیا ہے تاکہ عوام کو صحت کی سہولیات باآسانی میسر ہو سکیں۔ 
حرم امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی اور مرجع دینی اعلی دام ظلہ الوارف کےوکیل جناب شیخ عبد المھدی کربلائی نے الوارث فاونڈیشن برائے کینسر   کے الحیات سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے صحت ،تعلیم اور مفاد عامہ پر جاری پروجیکٹس مرجع دینی اعلی آیت اللہ سید علی سیستانی دام ظلہ الوارف کے خوابوں کی تعبیر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کے بابرکت دن یعنی یوم ولادت رسول اللہ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور بانی فقہ جعفری امام جعفرصادق علیہ السلام کے موقع پر اس عظیم پروجیکٹ کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں۔
 یہ سب تعلیمات محمد و آل محمد علیہم السلام اور مراجع نجف اشرف دام ظلہم الوارف اور بالاخص مرجع دینی اعلی آیت اللہ سید علی سیستانی دام ظلہ الوارف کے مرہون منت ہے۔ 
 ہم آپ کی دی ہوئی رہنمائی اورتربیت پرعمل پیرا ہیں۔
شیخ کربلائی نے بتایا کہ حرم امام حسین علیہ السلام عراق کے مختلف صوبوں میں، جن میں بغداد، کربلاء، نجف اور بصرہ شامل ہیں، عنقریب 12 نئے ہسپتال کا افتتاح کرنے جا رہا ہے تاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت کی سہولیات بھی عام آدمی کو بآسانی مل سکیں ۔
 عنقریب ہم کینسر کے ایک اوربڑے ہسپتال کو کھولنے پراپنی بھر پور توانائی صرف کر رہے ہیں ،جو کہ عراق میں اپنی نوعت کا پہلا بڑا ہسپتال ہوگا۔  ہم یہ سب  وزارت صحت کی مکمل ہم آہنگی کے ساتھ بنا رہے ہیں تاکہ عوام الناس کے لیے آسانیاں پیدا ہوں۔
  یوں ملک کے اندرعلاج و معالجے کی سہولیات مہیا ہونے سے عام آدمی پر بوجھ نہیں آئے گا۔
  پہلے یہاں سے مریضوں کو علاج کے لئے بیرون ملک سفر کرنا پڑتا تھا تاہم اب یہ سہولت ان کو اپنے گھر عراق میں میسر ہو گی۔  
ہم مرجع اعلی آیت اللہ سید علی سیستانی دام ظلہ الوارف کے حکم پر تعلیم ، مفاد عامہ اور صحت کے مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔  یہ سب آپ کی رہنمائی اور با بصیرت قیادت کا نتیجہ ہے

عماد بعو

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى