حرم امام حسین علیہ السلام کے دینی مدرسہ کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری
روضہ امام حسین علیہ السلام کے اسٹریٹجک پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ نے کربلاء کے مقدس شہر میں دینی مدرسہ اور طلباء کی رہائش کے لیے بلڈنگ کی تعمیر پر تیزی سے کام جاری رکھا ہوا ہے۔
یہ بلڈنگ (1500) مربع میٹر کے رقبے پر مشتمل ہے اور آٹھ منزلہ ہے۔
پروجیکٹ کی نگرانی کرنے والے انجینئر کرار نے بین الاقوامی میڈیا سنٹر کو ایک بیان میں بتایا کہ یہ عمارت آٹھ منزلوں پر مشتمل ہے ۔ گراونڈ فلور اور پہلی منزل پر کلاس رومز اور ایڈمنسٹریشن کے دفاتر ہونگے جبکہ دوسری ، تیسری اور چوتھی منزلوں پر طلاب کی رہائش کے لئے ہاسٹل ہو گا۔
ہر منزل (26) کمروں پر مشتمل ہو گی جبکہ پانچویں، چھٹی ،ساتویں اور آٹھویں منزل پر اساتذہ کرام کی رہائش کے لئے فلیٹ ہونگے۔
ہر منزل 8 فلیٹ پر مشتمل ہے۔ یہ پروجیکٹ بھی حرم امام حسین علیہ السلام کے اہم مننصوبوں میں سے ایک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمارت کی خوبصورتی کو مد نظر رکھتے ہوئے بہترین ٹائلز اور سیلنگ کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔
گرمی اور سردی سے محفوظ رکھنے کے لئے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
اس منصوبہ کو بھی انشاء اللہ مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے گا۔
عماد بعو
ابو علی