حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے شہداء کی فیملیز کے لیے بنائی جانے والی ہاؤسنگ سوسائٹی پر تیزی سے کام جاری

2022-10-13 10:10

حرم امام حسین علیہ السلام کے اسٹریٹجک پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے انچارج، انجینئر علاء عباس نے کہا،  کربلاء و نجف اشرف روڈ پر  شہداء کی فیملیز کے لئے بنائی جانے والی ہاؤسنگ  سوسائٹی کے تعمیراتی کام کو، ہمارے انجینئرز، نے دن رات جاری رکھا ہوا ہے۔
مرجع اعلی دام ظلہ کے فتوی پر لبیک کہتے ہوئے وطن عزیز اور مقامات مقدسہ کے دفاع میں اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے شہداء کی فیملیز کے لئے حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے گھر بنائے جا رہے ہیں  تاکہ شہداء کی فیملیز باوقار زندگی گزار سکیں۔
 اس پروجیکٹ کو مکمل کرنے کے لئے تیزی سے کام جاری ہے  اور انشااللہ جلد ان گھروں کو شہداء کی فیملیز کے حوالے کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ہاوسنگ سوسائٹی کے لئے (42 دونم) زمین ،کربلا و نجف اشرف کے درمیان خریدی گئی تھی ۔
 فیز،ون میں 316 مکانات بنائے جا رہے ہیں ۔ ہر مکان کی مساحت 120 میٹر ہوگی۔  
واضح رہے اس منصوبے کا مرکزی  سٹرکچر مکمل ہو چکا ہے ۔
اس سوسائٹی  میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے الگ الگ سکولز،  ہسپتال، پارک اور ایک مارکیٹ بھی ہوگی 
حسب سابق ،سب جانتے کہ حرم  امام حسین علیہ السلام  کے اس  اور دیگرعوامی خدماتی منصوبوں کا مقصد غریبوں کو  باوقار اور باعزت زندگی گزارنے کے وسائل فراہم کرنا ہے ۔
اس لیے حرم امام حسین علیہ السلام ہمیشہ ان کے لیے بہترین سہولیات مہیا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

امیر موسوی

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى