کاظمین میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل بک فیئر میں حرم امام حسین ؑ کی خصوصی شرکت
عراق کے دار الحکومت بغداد کے جڑواں شہر کاظمین میں عتبہ کاظمیہ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے آٹھویں انٹرنیشنل بک فیئر میں حرم امام حسین ؑخصوصی شرکت کر رہا ہے۔
عتبہ کاظمیہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید سعد الحاجیہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا اس بین الاقوامی نمائش میں (40) سے زیادہ مقامی اور بین الاقوامی اشاعتی ادارے شرکت کر رہے ہیں حرم امام حسین ؑ کی سٹال نمایاں ہے کیونکہ حرم مقدس کی جانب سے پیش کی جانے والی متنوع اور قیمتی اشاعتیں اس نمائش کا امتیاز ہیں جو عام طور پر مسلمانوں کو علمی و فکری خزانوں سے مالا مال کرتی ہیں
روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کے شعبہ سٹال کے مسول جناب علی نے کہا کہ حرم امام حسین اندرون ملک و بیرون ملک منعقد ہونے والے نمائشوں میں اپنی ممتاز وجود رکھتا ہے، اور حرم کی سٹال میں موجود یہ عظیم علمی مصنوعات باعث فخر ہیں جس میں بڑوں اور بچوں سب کے لئے مفید اور معلوماتی کتابیں موجود ہے یہ نئی نسل کو مطالعہ کی طرف رغبت دینے کے لئے کی جانے والی کوششوں میں سے ایک ہے اس اہم نمائش میں حصہ لینے کےعلاوہ حرم مطہرنے اہل بیت (ع) کی فکروتعلیمات کو عام کرنے کے لئےملکی اور بین الاقوامی سطح پر نمائشوں اور اس طرح کی دیگرتقریبات میں شرکت کی ہے
عباس نجم
ابو عل