سولہویں انٹرنیشنل ربیع الشھادہ علمی مقابلے میں شرکت کندہ گان کے لئے انعامات کا اعلان کر دیا گیا ہے
اعیاد شعبانیہ کی مناسبت سے منعقدہ سولہویں عالمی ثقافتی ربیع الشھادہ فیسٹیول کی انتظامیہ نے علمی مقابلوں میں شرکت کنندہ گان اور پوزیشن ہولڈرز کے لیے انعامات کا اعلان کر دیا ہے
فیسٹیول کی انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ اعیاد شعبانیہ میں ہونے والے علمی مقابلے میں جیتنے والوں کو مالی انعامات سے نوزا جائے گا
اس مقابلے کا پہلا انعام (2,000,000) دینار اور دوسرا انعام (1,500,000) دینار جبکہ تیسرا انعام (1,250,000) دینار ہوگا ۔
اس کے علاوہ تعریفی شیلڈ اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقابلے کے لیے چند شرائط ہوں گی۔
ان میں سے پہلی شرط یہ ہے کہ تحقیق علمی اور جدید موضوع پر ہو اور تحقیق لکھنے کے اصولوں کے مطابق لکھی ہوئی ہو۔
تحقیق کے صفحات کی تعداد (30) صفحات سے زیادہ اور (20) سے کم نہ ہو،
جبکہ فونٹ کا سائز (14)، اور مارجن (12) ہو اور فونٹ خاص قسم کا ہو۔
مقالہ عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں لکھا جا سکتا ہے۔
مقالے کا ایک خلاصہ ہونا چاہیے،
کمیٹی کو یہ حق حاصل ہو گا کہ پہلے کسی یونیورسٹی کے لئے لکھے گئے مقالہ جات یا کسی سابق مصنف کے تحقیقی مقالوں کو مقابلے سے نکال دے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مقالہ کا موضوع فکر امام حسین علیہ السلام کا معاشرے پر اثر، نظام اسلامی کے نفاذ میں منبر حسینی کا کردار ، ابوالفضل العباس علیہ السلام کی شخصیت نوجوانوں کے لئے رول ماڈل ،امام زین العابدین علیہ السلام کی زندگی میں بقاء اسلام کے لئے کی جانے والی خدمات ،حضرت زینب سلام اللہ علیھا خواتین کے لئے رول ماڈل
نوٹ ::مقالہ نگار کی سی وی اور تحقیقی مقالے کے خلاصہ کو جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 جمادی الثانی جبکہ مکمل مقالے کو یکم رجب المرجب تک جمع کرایا جا سکے گا ۔
اور رزلٹ کے ساتھ پوزیشن ہولڈرز کا اعلان 20 رجب المرجب 1444 کو کیا جائے گا ۔
مزید معلومات کے لیے رابطہ نمبر نیچے درج ہے۔
009647815016633
009647728243600
یا ای میل: [email protected]