حرم امام حسین ؑ کی زیرانتظام کربلاء میں بین الاقوامی معیار کے مطابق ہسپتال تکمیل کے قریب

2022-10-03 10:26

انسانیت کی خدمت کے لئے ایک اور قدم حرم امام حسین علیہ السلام کربلاء میں ایک ہسپتال کا افتتاح کرنے جارہا ہے جس میں بین الاقوامی  معیار کے مطابق امراض معدہ اور جگر کی پیوندکاری کی جائے گی اور یہ ہسپتال جدید آلات سے لیس ہوگا

اسٹریٹجک پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ انجینئر حسین رضا مہدی نے کہا، ہماری ٹیکنیکل ٹیم  نے اس پراجیکٹ پر کام کی رفتار بہت  تیز رکھی ہے اور عنقریب کام مکمل ہونے والا ہے اور جلد از جلد اس ہسپتال میں معدہ کی بیماری کا علاج اور جگر ٹرانسپلانٹ کیا جائے گا جس سے عراقی مریضوں کو ملک سے باہر جانا نہیں پڑھے گا کیونکہ اس میں بین الاقوامی معیار کے مطابق تمام سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا

انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبہ کے لئے 4000 مربع میٹر زمین مختص  کی گئی ہے اور یہ ہسپتال چار منزلہ ہوگا گراؤنڈ فلور میں فارمیسی، کنسلٹنگ کلینک، ریڈیالوجی اور الٹراساؤنڈ ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ رسپشن  اور انتظار گاہ  شامل ہیں، جب کہ پہلی منزل میں ڈائیگنوسٹک اینڈوسکوپی ڈیپارٹمنٹ، لیبارٹریز کا شعبہ اور مریضوں کے لئے واڈ شامل ہیں۔

جبکہ تیسری منزل آپریشن تھیٹر کے ساتھ خاض ہے اور اس میں تین مرکزی آپریشن تھیٹر، شعبہ انتہائی نگہداشت ، وارڈ اور سروس روم ہیں

امیر الموسوی

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى