روضہ مبارک سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی نئی ضریح مبارک نجف اشرف کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے سی ون تھڑی میں شام منتقل

2022-09-29 11:18

روضہ مبارک سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی نئی ضریح مبارک  عراقی ائر فورس نے تین ایف 16 طیارے کی سکیورٹی حصار میں نجف  اشرف کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے دمشق شام  پہنچا دی

 حرم حضرت عباس ؑ کی انتظامیہ نے روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی نئی ضریح مبارک کو شام بھیجنے کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس  ؑ کا اعلی سطحی وفد بروزہ بدھ کی فجر کے وقت کربلا مقدسہ سے روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی نئی ضریح مبارک کو لیکر نجف اشرف کے لئے روانہ ہوا تھا

ضریح مبارک کی منتقلی کے عمل کی نگرانی کرنے والے فرقہ العباس کے کمانڈر شیخ میثم الزیدی نے بروز منگل ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے مقدس روضے کی نئی ضریح مبارک کی شام منتقلی کا عمل عراقی فضائیہ کے تعاون سے کیا جا رہا ہے اور شام پہنچنے پرفرقہ العباس کا عملہ ضریح مبارک کو وہاں موجود روضہ مبارک کے شعبہ ضریح سازی و ابواب کے تکنیکی کیڈرز کے حوالے کر دے گا

 روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی ضریح مبارک کو شام منتقل کرنے سے پہلے بروز منگل کی شام کو ایک رسمی تقریب منعقد کی گئی یہ تقریب روضہ مبارک حضرت ابا الفضل العباس کے باب قبلہ کے مقابل صحن میں منعقد کی گئی تھی جس میں عتبات عالیات کے مسولین ، حکومتی نمائندوں ، اعلی دینی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

سورس الکفیل نیٹ ورک

منسلکات

العودة إلى الأعلى