رومانیہ کی زائرہ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی بارگاہ میں
میں ابھی تک مذہب اہل بیت علیہم السلام کی تاریخ پر تحقیق کر رہی ہوں کیونکہ مجھے اس کی اشد ضرورت ہے۔
حرم امیر المومنین علیہ السلام میں فکری اور ثقافتی امور کے شعبہ میں لائبریریوں اور پبلیکیشنز ڈویژن کے ترجمہ یونٹ نے رومانیہ سے تعلق رکھنے والی مسز ڈورا کی میزبانی کی۔
مذکورہ شعبہ میں ترجمہ یونٹ کے سربراہ ڈاکٹر حسنین شبع نے کہا، "ہم نے مسز ڈورا کا شعبہ فکری میں ترجمہ یونٹ کی غیر ملکی ثقافتی فعالیات دکھانے کے لیے استقبال کیا اور شعبہ ترجمہ نے انہیں انگریزی زبان میں اشاعتوں کا ایک سیٹ پیش کیا۔
ڈورا نے کہا کہ میں نے ان غیر ملکی کتابوں میں اپنی ان گم شدہ چیزوں کو پایا جنکی مجھے ضرورت تھی۔
میں تین سال سے مذہب اہل بیت علیہم السلام کی تاریخ پر تحقیق کر رہی ہوں اور مجھے ان قیمتی کتابوں کی سخت
ضرورت ہے۔
جبکہ اس نے سچائی کے ہر متلاشی کے لیے اس اہم پروجیکٹ کو سپانسر کرنے پر عتبہ علویہ کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا
امیر الموسوی
ابو علی