اسپین اور پرتگال میں آرتھوڈوکس مسیحی برادری کے وفد کی میزبانی مکتبہ حیدریہ نے کی۔

2022-09-22 15:56

اسپین اور پرتگال میں آرتھوڈوکس مسیحی برادری کی نمائندگی کرنے والے ایک وفد نے ریورنڈ ڈیمیٹریو ساس کابو کی سربراہی میں نجف اشرف میں حرم امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے تابع ، حیدریہ  لائبریری کا دورہ کیا۔

 پیپر لائبریری یونٹ کے عہدیدار علی کاظم نے کہا، "ہسپانوی وفد نے لائبریری اور اس میں مختلف زبانوں میں موجود  متنوع قیمتی کتابوں کی بہت زیادہ تعریف کی۔ مزید برآں اس موجود ضخیم کتب اور مختلف موضوعات پر موجود کتب پر نہایت اطمینان کا بھی اظہار کیا۔
(آرتھوڈوکس مسیحی برادری) کے نمائندے اور ان کے ساتھ آنے والے وفد نے لائبریری کے کھلے نظام کو دیکھنے کے لیے اس کی راہداریوں کا دورہ کیا، جس سے محققین کے لیے اپنے مصادر تک رسائی آسان ہو جاتی ہے۔

 اس وفد کو  کتاب  (اسلام) اس کے چشمے ، اس کے مناھج ،اس کا مقصد) بھی یدیہ کی گئی۔

 اپنی طرف سے، ریورنڈ ڈیمیٹریو ساس کابو نے لائبریری کے وزٹ لاگ میں الفاظ لکھے جس میں انہوں نے کہا، "میں اس اہم ثقافتی عمارت کی یادداشت لکھ رہا ہوں، اور میں ان لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو اس قیمتی عمارت کے انتظام کے ذمہ دار ہیں۔ استقبالیہ میں ان کا تعاون، محبت اور مہمان نوازی پر ان کا ممنون ہوں ۔
 میں ان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔
 اور ان تمام لوگوں کے لیے دعا کرتا ہوں جو مجھ سے پہلے گزر چکے ہیں۔
اور تمام انبیاء اور رسولوں پر صلوات بھیجتا ہوں۔

عماد بعو

ابو علی

العودة إلى الأعلى