اربعین امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے عراقی میوزیم میں قدیم خطی نسخوں کی نمائش

2022-09-20 09:56

عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایک میوزیم  میں   امام حسین علیہ السلام کےحوالے سے قدیم تاریخی خطی نسخوں کی نمائش کا افتتاح کردیا گیا ہے۔
 میوزیم کے ڈائریکٹر احمد علوی جو کہ شاعر بھی ہیں اور میڈیا پرسن بھی ، نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے بتایا کہ  اس  نمائش میں وہ نوادر خطی نسخےاور مکتوبات بھی شامل ہیں کہ جن میں امام حسین علیہ السلام کے قیام کا مقصد خطی شکل میں بیان کیا گیا ہے۔  
انہوں نے مزید کہا کہ اس نمائش میں قدیم 70 سے زائد نسخے شامل ہیں۔ان میں سے بعض نسخے ،امام حسین علیہ السلام کی ولادت اور ذکر اہل بیت علیہم السلام قرآن میں ،کے عنوان سے موجود ہیں۔
  ان نسخوں میں امام علیہ السلام کے قیام کا عسکری پہلو  ،عربی ادب اور تاریخ عرب  موجود ہے۔   
علوی نے وضاحت کی کہ یہ نمائش، اسلام کو زندہ کرنے میں امام حسین علیہ السلام کے عظیم  قیام کی اہمیت ، کو بیان کرنےکی ایک کوشش ہے ۔
مزید برآں انہوں نے کہا کہ یہ نمائش ان نمائشوں میں سے ایک ہے جو پہلے بھی اس میوزیم میں منعقد ہوتی تھی۔  انہوں نے تمام محققین کو دعوت دی ہے کہ آپ اس سرمایہ کو محفوظ کرنے اور ان پر تحقیق کرنے کے لئے میدان میں آئیں  اور انکو دینا کے سامنے بہتر انداز میں پیش کریں

العودة إلى الأعلى