اسی ممالک سے دو کروڑ سے زائد لوگ اربعین حسینی کے لئے کربلا آمد
کربلا شہر کی حدود میں داخل ہونے کے مرکزی راستوں کی ابتدا میں نصب کیے گئے گنتی کے برقی نظام سے حاصل شدہ اعداد وشمار کے مطابق اربعین کے احیاء کے لیے کربلا آنے والے زائرین کی تعداد (21,198,640) دو کروڑ، گیارہ لاکھ، اٹھانوے ہزار، چھ سو چالیس ہے۔
ہم اپنے وقت کے امام الحـجـّة بن الحسن (صلوات الله عليه وعلى آبائه)، مراجع عظام اور پوری اسلامی دنیا خاص طور پر انبیاء، اوصیاء اور اولیاء کے عراق کو اربعین امام حسین (علیہ السلام) کے موقع پر تعزیت پیش کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ تمام مسلم ممالک کو ہر قسم کے شر سے محفوظ رکھے اور ابا عبداللہ الحسین (علیہ السلام) کے زائرین کو ان کے شہروں اور وطنوں تک با سلامت واپس لوٹائے اور ان کے اعمال و اطاعات کو شرف قبولیت عطا فرمائے.
تیرہ صدیوں سے زیادہ عرصے سے ہمیشہ کی طرح کربلا کے مقدس شہر نے اس اربعین 1444ھ کے موقع پر بھی سید الشہداء امام حسین (علیہ السلام) اور ان کے بھائی حضرت ابو الفضل العباس (علیہ السلام) کے مہمانوں اور زائرین کا خیر مقدم کیا، مقدس روضوں کے خدام نے زائرین کرام کے استقبال اور انھیں متنوع خدمات فراہم کرنے کا عظیم شرف حاصل کیا کہ جو طبی، خدماتی اور عزائی خدمات سمیت متعدد امور پر مشتمل ہیں کہ انہی میں سے ایک الیکٹرونک گنتی کے نظام کے ذریعے کربلا آنے والے زائرین کی درست تعداد کو دستاویزی شکل دینا ہے اس مقصد کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے کمیونیکیشن ڈویژن کی طرف سے مسلسل ساتویں سال سے اربعین کے موقع پر کربلا شہر کی حدود میں داخل ہونے کے مرکزی راستوں کی ابتدا میں زائرین کی گنتی کے برقی نظام کو نصب کیا جاتا ہے اور کربلا میں زائرین کو پیش کی جانے والی خدمات کا شماریاتی، تجزیاتی اور دستاویزاتی اعداد وشمار مرکز الکفیل برائے اطلاعات و شماریات کی طرف سے کیا جاتا ہے۔
کربلا شہر کی حدود میں داخل ہونے کے چار مرکزی راستوں (بغداد - کربلا روڈ، نجف - کربلا روڈ، بابل - کربلا روڈ، حسینیہ - کربلا روڈ) کی ابتدا میں نصب کیے گئے گنتی کے برقی نظام سے حاصل ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق 1 صفر سے 20 صفر کی دوپہر 12 بجے تک اربعین کے احیاء کے لیے کربلا آنے والے زائرین کی تعداد (21,198,640) دو کروڑ، گیارہ لاکھ، اٹھانوے ہزار، چھ سو چالیس ہے۔
گزشتہ سالوں میں اربعین امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے کربلا آنے والے زائرین کی تعداد کو بھی ذیل میں دیکھا جا سکتا ہے، خدا سے دعا ہے کہ وہ سب کے اعمال کو قبول فرمائے اور ہم سب کو اپنی رضا کے مطابق کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے بے شک وہ اللہ ہی سب سے زیادہ سننے والا اور دعاؤں کو قبول کرنے والا ہے۔
گزشتہ سالوں میں اربعین امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے کربلا آنے والے زائرین کی تعداد
(21,198,640) زائرین اربعین 1444ھ کے موقع پر کربلا آئے۔
(16,327,542) زائرین اربعین 1443ھ کے موقع پر کربلا آئے۔
(14,553,308) زائرین اربعین 1442ھ کے موقع پر کربلا آئے۔
(15,229,955) زائرین اربعین1441ھ کے موقع پر کربلا آئے۔
(15,322,949) زائرین اربعین 1440ھ کے موقع پر کربلا آئے۔
(13,874,818) زائرین اربعین 1439ھ کے موقع پر کربلا آئے۔
(11,210,367) زائرین اربعین 1438ھ کے موقع پر کربلا آئے۔