دیوان وقف شیعی کا اربعین حسینی پہ زائرین کی بھرپور خدمت کرنے کا اعلان
دیوان وقف شیعی نے اپنے تمام کارکنان کو اربعین امام حسین علیہ السلام پہ آئے ہوئے زائرین کی خدمت کے لیے ہر وقت تیار رہنے کا حکم
دیوان وقف شیعی کے شعبہ شعائر اسلامی کے سربراہ محمد حسن زبون نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کو ایک بیان میں کہا کہ ہمارے ذیلی ادارے احیاء شعائر حسینی کے عملے نے زائرین کی خدمت کے لئے کئی جہات سے کام جاری رکھا ہوا ہے ، جس میں مواکب، آرام گاہ، تین ٹائم کھانے پینے کے علاوہ 38 بسیں، 24 گھنٹے زائرین کی خدمت کے لیے سروس دے رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے شعبے کا سب سے اہم حصہ رہنمائی کرنا ہے تاکہ گم ہونے والے بچوں اور بوڑھے زائرین کو آسانی سے تلاش کیا جا سکے اور ان کو بحفاظت اپنی اپنی منزل تک پہنچایا جا سکے۔
اس کے لئے، ہم اپنے ہر موکب پہ خصوصی کارڈ جاری کر رہے ہیں جس میں زائر کی تمام معلومات درج ہونگی تاکہ گم ہونے کی صورت میں رابطہ کرنے میں آسانی ہو ۔
زائرین کی روحانی تربیت کے لئے مختلف ثقافتی و دینی ایکٹویٹیز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے تاکہ زائرین کی روحانی تربیت بھی ہوتی رہے ۔
ہم نے صفائی اور نظم و نسق کو برقرار رکھنے کے لئے خصوصی طور پر رضاکاروں کی ٹیم تشکیل دی ہے جو راستوں کو صاف ستھرا رکھیں گےاور جلوسوں کے راستوں کو کلیئر کریں گے تاکہ کسی قسم کی کوئی بدنظمی پیدا نہ ہو اور امن و امان کے ساتھ تمام امور اپنے اختتام تک پہنچ جائیں
عماد بعو
ابو علی