حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے زائرین کرام کے لئے 70 سے زائد قرآنی سنٹرز کا انعقاد

2022-09-09 11:28

حرم امام حسین علیہ السلام کے زیرانتظام چلنے والے بین الاقوامی قرآن سنٹر کی جانب سے اربعین امام حسین  علیہ السلام پہ آنے والے زائرین تک نور قرآن کو پہچانے کے لئے 70 سے زائد کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے۔  
بین الاقوامی  قرآن سنٹر کے میڈیا انچارچ کرار شمری نے  بتایا کہ ہمارے سنٹر  کے کارکنان نے کربلاء آنے والے تمام راستوں پر قرآنی کیمپس کا انعقاد کیا ہے  تاکہ زائرین میں قرآنی انس کا اضافہ  ہو۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ کیمپس بصرہ سے شروع ہوتے ہوئے، میسان، نجف اشرف، واسط، بابل ،دیالہ، صلاح الدین اور امرلی کے علاقوں سے کربلاء جانے والے راستوں پر بنائے گئے ہیں  اور کربلاء میں تینوں مدینة الزائرین میں مرکزی کیمپ لگائے گئے ہیں ۔
 ان کیمپس میں قرآنی معلومات ،تصحیح قرائت ، علم تجوید اور مختصر سورتوں کی تعلیم دی جاتی ہے۔
 ان کیمپس کی نگرانی، دار القرآن کریم کے اساتذہ کرام کر رہے ہیں 

 

منسلکات

العودة إلى الأعلى