ہندوستان میں یوم حسین علیہ السلام کانفرنس
بھارتی شہر بنگلور میں منعقد ہونے والی امام حسین (ع) کانفرنس میں حرم امام حسین علیہ السلام کے اعلی سطحی وفد کی شرکت ۔
اس کانفرنس کا عنوان تھا (محبت سے نفرت کا سامنا )
حرم امام حسین علیہ السلام کے وفد کے سربراہ ڈاکٹر سعد الدین البنا نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام کی ہدایت پر ہم نے اس کانفرنس میں شرکت کی ہے اور افتتاحی تقریب میں شیخ عبد المھدی کربلائی کا امن و محبت کا پیغام پڑھ کر سنایا ہے۔
اس کانفرنس میں سکھ ،ہندو، عیسائی ،شیعہ ،اور سنی شخصیات نے شرکت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی وباء کورونا سے پہلے اس کانفرنس میں شرکت کرتے تھے لیکن اس وباء کی وجہ سے شرکت نہیں کر سکے ۔ہمیں اس سال شرکت کرنے کی توفیق ہوئی اور امن کا پیغام پہنچایا۔
اس کانفرنس کی خصوصیات یہ ہیں کہ اس میں مختلف مذاہب و ادیان کے لوگ شریک ہوتے ہیں۔ ہم نے یہاں مختلف ادیان کے لوگوں کے دلوں میں امام حسین علیہ السلام کے ساتھ محبت اور اہل بیت اطہار علیہم السلام کے ساتھ احترام و عقیدت کو بھی دیکھا۔
اس کانفرنس کا ایک اہم حصہ بلڈ ڈونیشن تھا جو کہ عالمی بلڈ ڈونیشن بنام امام حسین علیہ السلام کی مہم دنیا کے تمام ممالک میں چلائی گئی جسکا مقصد ضرورت مند لوگوں کو با آسانی خون فراہم کرنا تھا، لہذا اسی مقصد کے لیے یہاں پر بھی عطیہ خون کے کیمپ کا اہتمام کیا جس میں بہت سے لوگوں نے خون بلڈ بینک میں جمع کروایا ، جس میں شیعہ، سنی اور ہندو خواتین اور مردوں نے شرکت کی
عباس نجم
ابو علی