صوبہ واسط میں میڈیکل کالج اینڈ گائنی ہسپتال کی تعمیرات پر کام تیزی سے جاری
عراق کے صوبہ واسط میں حرم امام حسین علیہ السلام کے اسٹریٹجیک پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ نے میڈیکل کالج اینڈ گائنی ہسپتال پر کام تیزی سے جاری رکھا ہوا ہے تاکہ لوگوں کو آسانی سے بنیادی طبی سہولیات میسر ہوسکیں ۔
اس پراجیکٹ کے مسئول انجینئر مرتضی علاء عبدالکریم نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم اس گائنی ہسپتال کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے تیزی سے کام جاری رکھے ہوئے ہے ۔ اب تک ہم نے مین بلڈنگ کی پہلی منزل کی چھت کا کام مکمل کر لیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس منصوبہ کا کل رقبہ تقریبا 1600 مربع میٹر ہے اور یہ دو مین بلڈنگ پر مشتمل ہوگا ۔پہلی بلڈنگ چار منزلہ ہو گی ،جس میں تمام میڈیکل سہولیات ہونگی جبکہ دوسری بلڈنگ دو منزلہ ہوگی۔
عبدالکریم نے مزید کہا کہ یہ میڈیکل کالج اور گائنی ہسپتال تمام میڈیکل سہولیات کے ساتھ بہت سے شعبہ جات پر مشتمل ہوگا ۔
اس میں مین آپریشن تھیٹر ، سات گائنی ہال ، شعبہ انتہائی نگہداشت ، جنرل واڈ ،مرکزی لیبارٹری ، ایکسرے سنٹر کے علاوہ ایڈمن بلاک ہو گا